شہبازشریف ،بلاول کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں ، روابطہ بحال رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) شہبازشریف بلاول جہانگیرترین ملاقاتیں
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیا ن ہونیوالی خفیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،
شہباز شریف نے واضح انداز میں جہانگیر ترین سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر تعاون مانگا تھا مگر جہانگیر ترین نے اس تحریک کی مخالفت یا حمایت کرنے کی بجاے اپنے گروپ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا شہباز شریف عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے دیگر جما عتو ں سے بھی رابطے تیز کر دیئے ہیں،
شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان خفیہ ملاقاتوں بھی انکشاف ہوا ہے .
ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،
دو نو ں رہنماؤں نے سیاسی روابط بحال رکھنے پر بھی اتفاق کیا ،
(ن) لیگ کے ذمہ داران نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے ،
تاہم ترین گروپ کے رہنما ملاقا ت کی تصدیق یا تردید سے گریز کررہے ہیں،
یہ بھی پڑھیں : کرپشن بے نقاب کرنے پر غلیظ زبان استعمال کی گئی، مراد سعید
(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات چند دن قبل ہوئی تھی جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ،
ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت سے متعلق ابھی جہانگیر ترین نے کوئی واضح جواب نہیں دیا،
جہانگیر ترین کا موقف تھا عدم اعتماد سمیت سیاسی فیصلے گروپ کی مشا و رت سے کرونگا،
شہباز شریف نے ترین سے عدم اعتماد کیلئے باضابط حمایت مانگی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے حوا لے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل لاہور میں جہانگیر ترین نے بلاول بھٹو کیساتھ ملاقات میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی،
جہانگیر ترین نے فیصلے کیلئے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان
کے بعد جہانگیر ترین کی اپوزیشن رہنماؤں سے یہ تیسری بڑی ملاقات ہے۔
اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل
الرحمان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا، ملاقات میں
فضل الرحمان نے جہانگیرترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی
دعوت دی تھی۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
شہبازشریف بلاول جہانگیرترین ملاقاتیں