پاکستانتازہ ترینصحت

شہبازحکومت کا ادھورا خواب ہوا پورا، جان بچانیوالی 25 اہم ادویات مزید انتہائی مہنگی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: شہبازحکومت کا ادھورا خواب ہوا

ڈرگ ریگولیٹری آتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) نے جان بچانے والی 25 ادویات کی ہوشربا قیمتیں بڑھاتے ہوئے نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے مقرر کر دی گئی۔

ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی،

پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جانیوالی پیرا سٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔

پڑھیں : پاکستان بھر میں جان بچانے والی 131 ادویات کی شدید قلت

ملیریا میں استعمال ہونیوالی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی،

کینسر میں استعمال ہونیوالا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی،

اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونیوالی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی۔

نئے رجسٹرڈ ہونیوالے کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریبا ساڑھے 8 لا کھ روپے کی دوائی ہے۔

ادویات کا موجودہ بحران پی ڈی ایم حکومت کے دور میں شروع ہوا

واضح رہے ملک میں موجود ادویات کا بحران 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت کے دور میں شروع ہوا۔

16ماہ کی پی ڈی ایم حکومت میں ادویات کی مصنوعی قلت سب سے بڑا مسئلہ رہا،

پاکستان میں ڈالر اور ایل سی کے مسائل کی وجہ سے امپورٹڈ ادویات نایاب رہیں،

جگر، شوگر، مرگی، کنیسر، شوگر، انسولین سمیت ہیپاٹائٹس مرض کی ادویات بھی مہنگی اور ناپید رہیں،

خاص طور پر میڈیکل ڈیوائسز سٹنٹز کنولا، بلڈ بیگ اور دیگر ادویات پاکستان میں ناپید ہو چکی ہیں۔

شہباز شریف نے ایک لاکھ ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے 16ماہ کی حکومت میں ایک لاکھ ادویات کی قیمتوں میں 14 تا 20 فیصد اضافہ ہوا۔

16 ماہ کی حکومت میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک دفعہ اضافہ ہوا،

لیکن اہم دوا پیناڈول پیراسیٹا مول کی قیمت میں 3 دفعہ اضافہ کیا گیا۔

نومبر 2022 میں 17 روپے 10 پیسے سے قیمت بڑھا کر 26 روپے 50 پیسے کر دی گئی۔

اپریل 2023 کو 32 روپے 60 پیسے قیمت کر دی گئی۔

پیناڈول کی قیمت میں آخری دفعہ 19 مئی 2023 کو ایک دفعہ پھر 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شہبازحکومت کا ادھورا خواب ہوا ، شہبازحکومت کا ادھورا خواب ہوا ، شہبازحکومت کا ادھورا خواب ہوا

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے