شہادت حضرت فاطمہ زہراؑ انکار ناپذیر حقیقت، تُربت بتا رہی ظلم کی کہانی

لاہور: جے ٹی این پی کے خصوصی رپورٹ : شہادت حضرت فاطمہ زہراؑ انکار ناپذیر

دختر رسول، خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزہرسلام اللہ علیہا کا یوم شہادت آج 3 جمادی الثانی بمطابق 27 دسمبر بروز منگل انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جن میں خطاب کے دوران علماء کرام، ذاکرین عظام، خطیب اور مقررین خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ، اسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوں اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ بعداز وصال سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُسوقت کے مسلمانوں کی جا نب سے ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم بیان کریں گے۔

شہادت فاطمہ زہرا اہلسنت کی کتب کی روشنی میں

شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں شیعہ اور اہل سنت کی تاریخ اور حدیث کی کتب روایات سے بھری پڑی ہیں۔

بعض جو حدیث اور تاریخ سے آگاہی نہیں رکھتے وہ اپنی لاعلمی کی وجہ سے اس یقینی واقعے کی تردید کرتے ہیں،

اسی وجہ سے ہم اس عظیم مصیبت کو اہل سنت کی معتبر کُتب سے بیان کرتے ہیں، تاکہ حقیقت کو قبول نہ کرنیوالوں پر اتمام حجت اور حقیقت کو قبول کرنیوالوں کے ہاتھ میں واضح دلائل آ سکیں۔

سرکار دوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان پاک ہے۔ ۔ ۔

فتکون اوّل من یلحقنی من آل بیتی فتقدم علی محزونة مکروبة مغمومة مقتولة ۔ ۔

ترجمہ:۔ ۔ میری بیٹی فاطمہ میرے اہلبیت میں سے سب سے پہلے مجھ سے آ کر ملے گی،

وہ اس حالت میں میرے پاس آئے گی کہ وہ بہت غمگین، دُکھی اور مظلومانہ طور پر شہید کی گئی ہو گی۔

(حوالہ۔ ۔ فرائد السمطین جلد 2، صفحہ 34)

سیرت خاتون جنت میں عالمی نظریہ آزادی نسواں کی حقیقت

کیا ایسا ممکن ہے۔ ۔ ۔؟ یہ خبر سن کر ہر غیرت مند اور

حلال زادے انسان کے خون میں جوش آتا ہے اور وہ یہ

سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کیا کوئی انسان اپنی ہی

انسانیت اور غیرت سے اتنا بھی پست ہو جاتا ہے کہ اپنے

رسول کی بیٹی پر، جس رسول کے نام کا وہ کلمہ پڑھتے ہیں،

کس طرح ہاتھ بلند کرتے ہیں، اس کے گھر کو آگ لگاتے ہیں

اور اس کے بچے کو اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی شہید اور سقط کر دیتے ہیں؟۔

اسی پستی کے عقل و وہم میں نہ آنے اور بعض افراد کے اس

واقعے کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے بعض تاریخ لکھنے والوں

نے سرے سے ہی اس حقیقت اور واقعیت کا انکار کر دیا۔

قال ابن عباس:۔ ۔ ۔ انّ الرّزیة کلَّ الرّزیة، ما حال بین رسول اللہ و بین کتاب

ترجمہ:۔ ۔ تمام مصائب کی مصیبت اٰسوقت شروع ہوئی کہ

جب رسول خدا کو آخری وصیت لکھنے سے زبردستی منع کیا گیا۔

(حوالہ ۔ ۔ صحیح بخاری جلد 1، صفحہ120)

فاتح کوفہ و شام ام المصائب زینب الکبریٰ سلام اللہ علیہا

رسول خدا کی بیٹی، ام ابیھا ہیں۔ ترجمہ ۔ ۔ رسول خدا کی بیٹی فاطمہ، اپنے باپ کی بھی ماں ہیں۔

(حوالہ جات: ۔ ۔ صحیح بخاری، جلد 3، صفحہ 83، کتاب فضائل اصحاب النّبی (ص)، ب 42، ح 232 و ب 61، مناقب فاطمة، ح 278.)

« بضعة الرّسول » « سیدہ نساء العالمین »، « سیدة نساءاہل الجنّة »

(حوالہ جات: ۔ ۔ صحیح بخاری، جلد 3، صفحہ 83، کتاب فضائل اصحاب النّبی (ص)، ب 42، ح 232 و ب 61، مناقب فاطمة، ح 278، سیر اعلام النبلاء، جلد 2، صفحہ 123)

یاد رہے سیّدة النساء العالمین، خاتون جنت حضرت فاطمة الزہر سلام اللہ علیہا،

حضور نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی تھیں۔

آپؑ سیّدہ خدیجة الکبری سلام اللہ علیہا کے بطن مبارک سے پیدا ہوئیں،

آپ ؑ کی شادی مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام سے ہوئی۔

آپ ؑ کے مشہور القاب زہرا، سیّدة النسا، خاتون جنت اور بتول سلام اللہ علیہا ہیں،

آپ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شہادت حضرت فاطمہ زہراؑ انکار ناپذیر ، شہادت حضرت فاطمہ زہراؑ انکار ناپذیر ، شہادت حضرت فاطمہ زہراؑ انکار ناپذیر

= پڑھیں = خواتین سے جڑی مزید اہم اور معلوماتی خبریں

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: