شوہر کی جانب سے زندہ دفنائی گئی خاتون کی حاضر دماغی نے اس کی جان بچالی
واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) شوہر کی جانب سے زندہ دفنائی
امریکا میں شوہر نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر زندہ دفنا دیا لیکن خاتون کی حاضر دماغی نے اس کی جان بچالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن میں پیش آیا جہاں شوہر کی جانب سے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،
شوہر نے مار پیٹ کے بعد خاتون کو صندوق میں بند کرکے گھر کے قریب جنگل میں
زندہ دفنادیا لیکن خاتون کی حاضر دماغی نے ان کی جان بچائی۔
یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون کو جب شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زندہ دفنایا
تو اس وقت خاتون کے ہاتھ میں ایپل واچ تھی جس پر خاتون نے گھڑی سے ہی ہیلپ لائن پر کال کی۔
ہیلپ لائن کے آپریٹر نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی
جس میں متاثرہ خاتون نے صرف دو جملے ‘جھگڑا ہوا’ اور ‘بات نہیں کرسکتی’ بولا
جس کے بعد لوکیشن ٹریس کرکے اسے بچالیاگیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ میاں بیوی کے درمیان تعلقات خراب تھے
اور شوہر بیوی کی پینشن کھانا چاہتا تھا، پولیس نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کرلیا۔
شوہر کی جانب سے زندہ دفنائی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،