شوہر پائوں دباتا ہے اور میرے لئے کھانا بھی بناتا ہے، اداکارہ مہربانو
کراچی (جے ٹی این پی کے) شوہر پائوں دباتا ہے اور
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مہر بانو کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اْن کیلئے ناشتہ اور رات کا کھانا بھی بناتے ہیں اور اْن کے پاؤں بھی دباتے ہیں۔
مہر بانو نے شادی کے چند ہفتوں بعد اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ شریک حیات بننے سے قبل وہ ان کے کئی سال سے بہترین دوست تھے شاہ رخ علی ان کے ایسے دوست تھے جو ان کا بہت ہی خیال رکھتے تھے، جب وہ ان کے ساتھ ہوتی تھیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی تھیں مگر وہ یہ نہیں جانتیں تھیں کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان محبت بھی ہے۔
اداکارہ نے شاہ رخ علی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بطور شوہر وہ ان کی توقعات سے
بھی زیادہ بہتر نکلے وہ ان کے لیے ناشتہ تیار کرنے سمیت ان کے لیے رات کا کھانا بھی بناتے ہیں۔
مہربانو نے بتایا کہ جب وہ تھک جاتی ہیں تو شوہر ان کے پائوں بھی دباتے ہیں اور وہ
پریشانی کے وقت انہیں ہنسانے کے لیے بھی جتن کرتے ہیں۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ان کیخیال میں
شادی ایک تاحیات وابستگی ہے،
جس میں کئی مسائل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات مسائل آپ کو
یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ آپ نے شادی کے لیے درست ساتھی کا انتخاب کیا۔
اداکارہ مہربانو نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور اس کے بعد ہونے والے مسائل سے نہ ڈریں،
یہ بہت ہی پیارا عمل ہے، وہ خود کو مسائل تک محدود نہ رکھیں۔
شوہر پائوں دباتا ہے اور
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ