شوٹرز کے بیانات میں گھمبیر تضادات، ٹارگٹ کلنگ میں کینین پولیس ملوث ہے، تحقیقاتی ٹیم

اہم خبر/ شوٹرز کے بیانات میں گھمبیر تضادات،

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں مبینہ طور پر پولیس کے بدنام زمانہ جنرل سروس یونٹ (جی ایس یو) کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے صحافی کے قتل کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کینیا میں موجود ہے اور صحافی کے بہیمانہ قتل کی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم بین الاقوامی قوانین اور عالمی میڈیا کا کیس متعلق شفاف تحقیقات کے مطالبہ کے باوجود اس کیس میں کینیا کی حکومت کے عدم تعاون کے جیسی صورتحال منظر عام پر آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

کینیا پولیس کے چھوتے اہم شوٹر کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نہیں پیش کیا گیاڈی جی ایف آئی اے

خبریہ ہے کہ کینیا میں موجود پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ محسن حسن نے امریکی نشریاتی ادارے کو ایک

انٹرویو میں بتایا ہے کہ کینیا کی پولیس اس افسرکو پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کےسامنے پیش نہیں کر رہی ہے

جس کا ارشد شریف کی گاڑی پرفائرنگ کے دوران ہاتھ زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے جبکہ دیگر تین شوٹرز

کے بیانات میں نہ صرف کھلا تضاد پایا جاتا ہے بلکہ انکے بیانات غیر منتطقی اور بے بنیاد ہیں

ٹارگٹ کلنگ میں کینین پولیس ملوث ہے، محسن حسن بٹ

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ پاکستانی سینئر صحافی و

ٹی وی اینکر ارشد شریف کی ٹارگٹ کے واقعہ میں نیروبی پولیس ہی ملوث ہے

افسر تک کینیا پولیس کا رسائی نہ دینا بہت عجیب ہے ، اس افسر کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے،

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینیا پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت

صحافی کے اس طرح کے سفاکانہ قتل جیسے جرم کی تحقیقات میں تعاون کی پابند ہے، مشترکہ ٹیم کی تحقیقات

ابھی غیر حتمی ہیں اور ٹیم بہت جلد متحدہ عرب امارات جائے گی۔

ایف آئی اے نے ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ ان کی والدہ کے حوالے کردی

پوسٹمارٹم رپورٹ کینیا سول حکام ،کینیا کی انڈیپینڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی ،آئی جی پولیس کینیا اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن

کیساتھ بھی شیئر کی گئی ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کی کاپی پاکستان کےسرکاری سفارتی چینلز کے ذریعے کینیا میں موصول ہوئی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقت جاننا ارشد شریف کی والدہ کا حق ہے،

صحافی کے اہل خانہ کو پوسٹ مارٹم تک رسائی کاہر قانونی حق حاصل ہے۔ایف آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر اطہر وحید

نے ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات کی اور کیس میں اب تک کی پیش رفت سے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔

کینیا کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کینیا حکام کو سونپ دی ہے،

اب مقامی حکام کو ارشد شریف پر تشدد سے متعلق سوالات کے جوابات دینے چاہئیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی

ارشد شریف قتل کے بعد لیک ہونے والی تصاویر کے معاملے پر پمز ہسپتال نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محسود کریں گے جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر، چیئرمین میڈیکل بورڈ، میڈیکل بورڈ کے تمام

ممبران شریک ہوں گے۔

کمیٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی پمز، میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے بھی پمز میں

دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، نئی تشکیل کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا،

تمام ممبران کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے

صحافی کی گاڑی روکنے کے اسباب مشکوک۔۔،

پاکستانی سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو جنگ کے مطابق کینیا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس پر

تحقیقات ہو رہی ہیں، اس لیے وہ اس موضوع پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔

کمشنرانڈیپنڈنٹ پولیسنگ اتھارٹی کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی کو ناکے پر روکنے کے اسباب پر شکوک پائے

جاتے ہیں۔ کینیا پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی سے فائرنگ سے افسرکا ہاتھ زخمی ہوا تھا۔

سٹوری رائٹر سے رابطہ کرنیکے لئے وٹس ایپ بٹن کا انتخاب کریں شکریہ

شوٹرز کے بیانات میں گھمبیر تضادات،

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: