شمعون عباسی کا اداکارہ حمیمہ ملک کو کام پر توجہ دینے کا مشورہ

لاہور (جے ٹی این پی کے) شمعون عباسی  اداکارہ حمیمہ ملک

ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ حمیمہ ملک کو کام پر توجہ دینے کا مشورہ

دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شمعون عباسی نے قاسم شیخ کے مقبول یوٹیوب شو ‘وہ والا

شو’ میں شرکت کی،

 

جہاں انہوں نے مشہور شخصیات کو مشورے دینے کے سیگمنٹ میں اپنی سابقہ اہلیہ حمیمہ ملک کے

بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ حمیمہ پرجوش ہیں، بہت زیادہ پرجوش ہیں، میں انہیں مشورہ دوں گا

کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔

 

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ترکی میں بیمار ہوئی تھیں، وہاں اْن کے

اپینڈکس کا آپریشن ہوا، میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان خوبصورت دْلہن بن گئیں، نیا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

 

واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی

زیادہ عرصہ برقرارنہ رہ سکی اور 2013میں دونوں میں طلاق ہوگئی۔

 

خیال رہے کہ شمعون عباسی ایک انتہائی باصلاحیت فلمی اداکار ہیں، وہ فلموں میں ولن کے کردار ادا

کرنے کیلئے مشہور ہیں۔پاکستانی اداکار پی ٹی وی کے اپنے مقبول کرداروں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں

پر پہنچے،

 

شمعون عباسی ایک بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، اداکار نے وار، آپریشن 021 اور پرواز ہے جنون

جیسی مقبول فلموں میں کام کیا۔ ان کی آنے والی فلمیں ڈھائی چال اور عشرت میڈ ان چائنا ہیں۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: