شعیب ہاشمی مرحوم کی سوانح عمری پر طائرانہ نظر

لاہور: شعیب ہاشمی مرحوم کی سوانح عمری

سید حسن زیدی ، جتن نیوز اردو شوبز رپورٹر

معروف فنکار، صداکار، ڈرامہ نویس، پرائڈ آف پرفارمنس پروفیسر شعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، شعیب ہاشمی کو برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے، گزشتہ رات شعیب ہاشمی کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس کے بعد ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ معروف شاعر و ادیب فیض احمد فیض مرحوم کے داماد، آرٹسٹ و ماہر تعلیم سلیمہ ہاشمی کے شوہر تھے، مرحوم کے سوگوارں میں دو بیٹے عدیل ہاشمی، یاسر ہاشمی اور بیٹی میرا ہاشمی شامل ہیں، بیٹی میرا ہاشمی انگلینڈ میں مقیم ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ آج ماڈل ٹاﺅن جی بلاک کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

فیض احمد فیض کی 52 نظمیں ان کے قابل ذکر ترجموں میں شامل

شعیب ہاشمی کو پی ٹی وی سے نشر کئے جانیوالے مزاحیہ پروگرام ” سچ گپ “ ، ” ٹال مٹول “ ،

’’ اکڑ بکڑ “ اور” بلیلا “ کے علاوہ دی نیوز اور گلف نیو ز کیلئے لکھے گئے کالموں کی وجہ سے

بے پناہ شہرت ملی، شعیب ہاشمی معاشیات کے پروفیسر بھی رہے، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور

سے معاشیات میں ماسٹرز کیا، لندن سکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی، لندن کی رائل اکیڈمی آف

ڈرامیٹک آرٹس سے تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔ شعیب ہاشمی نے تھیٹر کیلئے بھی لکھا، چند کتابوں

کا ترجمہ بھی کیا۔ ” سانگ فار دس ڈے “ فیض احمد فیض کی 52 نظمیں ان کے قابل ذکر ترجموں

میں شامل ہیں۔ اردو میں ڈرامہ نگاروں اور ڈراموں کی اشاعت کی کمی کی وجہ سے انہوں نے مقامی

تھیٹرز کے لئے کئی انگریزی ڈراموں کے ترجمے کیے۔ شعیب ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں

پی ٹی وی کے لئے ابتدائی طنزیہ پروگرام کے لئے سکرپٹ بھی لکھا، انہوں نے آخری بار 1979

میں ٹی وی سیریل ’’ بلیلا ‘‘ میں کام کیا تھا جس پرجنرل ضیاء نے پابندی لگا دی تھی۔ حکومت نے

شعیب ہاشمی کو خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ ِ امتیاز سے نوازا۔

نئی نسل میں شعیب ہاشمی کا فن منتقل کریں گے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے نامور ڈرامہ نویس، اداکار و استاد شعیب ہاشمی کی

وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا شعیب ہاشمی نے لازوال ڈرامے لکھے، وہ

ایک عظیم استاد تھے۔ الحمراء نئی نسل میں شعیب ہاشمی کے فن کو منتقل کرنے کے لئے اپنا فعال

کردار ادا کرےگا۔ شعیب ہاشمی نے الحمراء میں بھی بطور سیکرٹری اپنی خدمات شاندار انداز میں

نبھائیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر دے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شعیب ہاشمی مرحوم کی سوانح عمری , شعیب ہاشمی مرحوم کی سوانح عمری

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: