شعیب ملک کی ثانیہ کو سالگرہ کی مبارکباد، ناقدین کو کرارا جواب

لاہور: مانیٹرنگ ڈیسک : شعیب ملک کی ثانیہ کو سالگرہ

پاکستان کے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ان کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر مبارکباد

دینے سمیت اپنے ساتھ تصویر جاری کر کے دنیا بھر، بالخصوص بھارتی میڈیا کے منہ بند کر دیئے۔

ثانیہ سے علیحدگی پر شعیب ملک بول پڑے

گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی

کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں سٹارز میں سے

کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ تاہم ان افواہوں کے درمیان شعیب نے

انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کیساتھ اپنی اور ثانیہ مرزا کی پرانی تصویر بھی جاری کی۔

شعیب ثانیہ معاملہ میں قانونی پیچیدگیاں

شعیب ملک نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سالگرہ

کی مبارکباد دی، صحتمند اور خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیا گیا،

اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’’ دی مرزا ملک شو ‘‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا

جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہو گا۔ کچھ روز قبل

خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی

12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شعیب ملک کی ثانیہ کو سالگرہ ، شعیب ملک کی ثانیہ کو سالگرہ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: