شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا چُھپن چُھپائی کھیل جاری، مداح حیران و پریشان

لاہور:جے ٹی این پی کے نیوز: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے مداحوں کیساتھ چھپن چھپائی کا کھیل جاری ہے، کبھی ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو شیئر کر دیتی ہیں تو کبھی شعیب ملک اپنے فرزند کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کر دیتے ہیں۔ جس پر جوڑی کے مداح حیران اور پریشان ہے کہ آخر دونوں میاں بیوی کے مابین اصل ماجرا کیا ہے؟۔

شعیب ثانیہ علیحدگی، بھارتی میڈیا نیا شوشہ

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شعیب ملک کی جانب سے

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

دونوں باپ بیٹا ایک سپورٹس کار میں بیٹھے ہیں۔ شعیب ملک

کا انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بتانا ہے کہ

لنکا پریمیئر لیگ جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ

اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی۔ شعیب ملک نے

کہا کہ ڈرائیو کے دوران ہم نے اپنے سیٹ بیلٹ باندھے تھے،

آپ سب بھی ڈرائیو کے دوران بیلٹ باندھنے کو یقینی بنائیں۔

شعیب ملک پر سوشل میڈیا صارفین کی سوالات کی بوچھاڑ

اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں مداحوں کی جانب سے شعیب

ملک سے پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں؟،

لانگ ڈرائیو کے دوران وہ ساتھ میں نظر کیوں نہیں آ رہی ہیں؟۔

یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات

کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی

اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے

اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی

ہے لیکن ثانیہ مزرا سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹ لگاتیں رہیں جس

سے ان کے بیٹے کیساتھ اکیلے رہنے کو تقویت مل رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کاثانیہ مرزا سے متعلق بڑا انکشاف

دوسری جانب جوڑے کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شعیب ثانیہ کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے،

دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے، کچھ قانونی معاملات اور

معاہدوں کی وجہ سے فوری طور پر اعلان نہیں کیا جا رہا۔

اس جوڑی کے قریبی ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے کی وجہ سے پیرنٹ کے طور پر ساتھ رہ رہے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: