شعیب ثانیہ معاملہ ، قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) شعیب ثانیہ معاملہ ، قانونی پیچیدگیاں حل
سابق کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے قریبی ذرائع نے کہاہے کہ قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان
کیونکہ مختلف شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔
قریبی ذرائع نے دعوی کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز
نے مکمل کرنے ہیں جب کہ بیٹے کے لیے دونوں کوپیرنٹ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بارتعلقات کشیدہ
ہوئے جب کہ تاحال دونوں فریقین کی جانب سے اب تک علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
قریبی ذرائع نے دعوی کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز
نے مکمل کرنے ہیں.
شعیب ثانیہ معاملہ ، قانونی پیچیدگیاں حل
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،