شعیب اختر کی بچے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شعیب اختر تصویر وائرل
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی بچے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر جس میں وہ بچے کے ہمراہ ساحل پر موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر میدان میں جس طرح وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے تھے انہوں نے وہی انداز اپنایا ہوا ہے ،ان کے ساتھ ساحل پر موجود بچہ بھی وہی انداز اپنائے ہوئے ہے۔
سابق اسپیڈ اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نہیں اْڑنا سکھائیں اور پھر اڑنے دیں اسی کے لیے ہم یہاں ہیں۔
شعیب اختر نے یہ واضح نہیں کیا کہ تصویر میں موجود بچہ ان کا بیٹا ہے یا یہ کسی اشتہار کی تصویر ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین بچے کو ان کا بیٹا ہی کہہ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ شعیب بھائی بیٹے کو بھی فاسٹ بولر بنا رہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر میدان میں جس طرح وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے تھے انہوں نے وہی انداز اپنایا ہوا ہے.
ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں