شطرنج اور تماشائی ! (حصہ دوم)

شطرنج اور تماشائی ! (حصہ دوم) ۔۔۔۔۔ گذشتہ سے پیوستہ ۔۔۔۔۔

طویل عرصہ سے میرے ملک کا پورا منظر ہی بدل دیا گیا ہے، شطرنج کی بساط ایک بچھاتا ہے تو دوسر اسے لپیٹ دیتا ہے،

ہر دور میں مہرے آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں، شاہ بھی بدلتے ہیں، وزیر بھی اور پیادے بھی مگر انہیں بدلنے والا کھلاڑی کو ن ہے اس سے پوری قوم نا آشنا ہے۔

ہم اس بساط میں تو اب تک شامل رہے مگر یہ نہ جان سکے کہ کون اس ملک و قوم کے مفادات کا امین ہے اور کون اس امانت میں خیانت کا مرتکب ہوا ہے۔

پڑھیں : شطرنج اور تماشائی ! (حصہ اول)

بساط کے ہر مہرے کو آگے لانے اور اسے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں بظاہر ہم عوام و خواص کے ووٹ کام میں لائے جاتے ہیں،

لیکن ان مہروں کو خلعت فاخرانہ پہنانے والے اور ہوتے ہیں،

جو ہماری نظروں سے مخفی ہیں اور شاید ہمیشہ پوشیدہ رہیں گے۔

لیکن عجیب و غریب اور انوکھی بات یہ کہ جو مہرے ایک دور میں صاف و شفاف اور دودھ سے دھلے ثابت کئے جاتے ہیں،

اگلے دور میں ان پر بدنامی کے اتنے بڑے بڑے داغ نظر آتے

ہیں کہ جنہیں دھونا مشکل ہی نہیں ناممکن سا لگنے لگتا ہے،

مگر دوسرے دور میں پھر انہی مہروں کو عرق گلاب سے

غسل دے کر عظیم تر بنا دیا جاتا ہے،

اور یوں عظمتیں اور ذلتیں بانٹ بانٹ کر ان مہروں سے خوب

اور اپنی مرضی و منشاء کا کام لیا جاتا ہے،

جو مہرے کل تک سسٹم کے مضبوط اور اہم پْرزے تھے

آج وہ ناکارہ اور بے کار پْرزے ہو چکے ہیں،

اور گزشتہ کل جن پْرزوں کو سسٹم کیلئے نقصان دہ قرار دیا جاتا رہا

آج وہی پْرزے اس سسٹم کیلئے مفید اور ناگزیر گردانے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : مجھ سے کچھ کہا آپ نے ۔ ۔ ۔؟ (حصہ اول)

دراصل بات یہ ہے کہ ہمارا سسٹم ہی ٹھیک نہیں، مہروں کا کیا، آج ہیں کل نہیں ہونگے،

راحت اندوری صاحب نے ٹھیک ہی تو کہا ہے کہ

جو آج صاحب مسند ہیں کل نہیں ہونگے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کرایہ دار ہیں ذاتی مکان تھوڑی ہے

اب کے شطرنج کی جو بساط پچھلے طویل عرصہ سے بچھتی چلی آرہی ہے

اس کے مہروں کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ انہیں چلانے والا کھلاڑی خدا جانے

کس وقت اور کس مقام پر انہیں کہاں پہنچا دے کیونکہ مہرے تو بے چارے بے جان ہیں۔

ارے میاں لکھاری ! لاشیں بھی کبھی بولتی ہیں انہیں تو نہلانے دھلانے

اوران کی تکفین کرنے والے کوئی اور ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔ ( ۔۔۔۔۔ جاری ۔۔۔۔۔ ) ۔۔۔۔۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شطرنج اور تماشائی ! (حصہ دوم) ، شطرنج اور تماشائی ! (حصہ دوم) , شطرنج اور تماشائی ! (حصہ دوم)

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: