شریف فیملی پیسے بنانے کیلئے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہی ہے، عمران خان

پشاور(جے ٹی این پی کے) شریف فیملی پیسے بنانے کیلئے چوری

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائد پاکستان

مسلم لیگ( ن)وسابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

شہبازشریف بھارت سے مریم نوازکے داماد کیلئے مشینری منگوارہا ہے۔

یہ صرف پیسے بنانے کیلئے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں۔ ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی۔

پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا جو پاکستان کیساتھ ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا.

سترہ سال بعد اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی.

ایکسپورٹ پر توجہ دینے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے .

جب سے دومافیا خاندان آئے بھارت،بنگلا دیش پاکستان سے آگے نکل گئے.

60 کی دہائی میں غریب ممالک پاکستان کے ماڈل کو فالو کرتے تھے.

جب سے یہ دوخاندان آئے ملک مقروض اور یہ امیر ہوتے گئے.

یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد

60کی دہائی میں ملک کی انڈسٹریزتیزی سے بڑھ رہی تھی،پہلی دفعہ ہماری حکومت میں انڈسٹریزمیں11فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کورونا کے باوجود ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہو رہے تھے.

ہمارے دورمیں ریکارڈ 32 ارب ڈالر ایکسپورٹ تھی،ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا.

ملک آگے بڑھ رہا تھا اس دوران بیرونی سازش کے تحت چوروں کومسلط کیا گیا.

آج پاکستان میں پچاس سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ہمارے دور میں16روپے فی یونٹ آج 45 روپے تک پہنچ گیا.

تنخواہ دارطبقے کیلئے قیامت آچکی ہے.

سابق وزیراعظم نے کہا خیبرپختونخوا کے تاجروں کوحقیقی آزادی کی تحریک میں شامل کرنے آیا ہوں.

اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے میری کال کا انتظارکریں ،نمبرون بھگوڑا بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گیا.

نوازشریف نے میڈیکل رپورٹ میں بھی دو نمبری کی ہوئی تھی،یہ کوئی بھی کام ایمانداری سے نہیں کرتے.

نوازشریف کی بیٹی سیدھی منہ سے جھوٹ بولتی ہیں،یہ سارے چورملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھاگ جاتے ہیں.

این آر او ڈیل ہوتی ہے تو ملک میں پھر واپس آ جاتے ہیں،ان کیخلاف پاکستانی قوم میرے ساتھ دیں .

جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرونگا۔

شریف فیملی پیسے بنانے کیلئے چوری

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: