شریف فیملی جعلی میڈیکل رپورٹس بھیجنے کا سلسلہ بند کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) شریف فیملی جعلی میڈیکل رپورٹس

وفاقی وزیر  چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹ پاکستان کےقانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، شریف فیملی جعلی میڈیکل رپورٹس بھیجنے کا سلسلہ بند کرے۔

منگل کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ نواز شریف کے حوالے سے ایک دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے،

اس رپورٹ میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کے بارے میں لکھا کہ وہ دبائو کا شکار ہیں اور کووڈ 19 کی وجہ سے نواز شریف کی حالت ایسی نہیں کہ وہ پاکستان کا سفر کر

سکیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے ذاتی معالج سے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کروا کر پاکستان بھجوانا پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

 نواز شریف کے پاس آسان راستہ یہی ہے کہ عوام کا پیسہ واپس کریں،

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا رپورٹ میں  ہے کہ نواز شریف کو ہائیڈ پارک کےعلاوہ  کسی دوسری جگہ واک کرنے کی بھی اجازت نہیں، اس سے ان کے اسٹریس میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جعلی رپورٹس تیار کروا کے پاکستان بھجوانے سے گریز کرے ،    شریف فیملی قانونی راستہ اختیار کرے اور پاکستان کے لوگوں کا پیسہ واپس کرے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی اور ملک کاوقار بحال کرے گی۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شریف فیملی جعلی میڈیکل رپورٹس

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: