شرمین عبید چنائے کا 44 ویں سالگرہ کی خوشی میں خواتین کیلئے بڑا اعلان

کراچی:جے ٹی این پی کے نیوز: شرمین عبید چنائے

معروف اداکارہ شرمین عبید چنائے اپنی 44 ویں سالگرہ 12 نومبر کو منائیں گی،

خوشی کے اس موقع پر آسکر اور ایمی ایوارڈز یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اپنے پروگرام پٹاخا پکچر کے تحت سندھ اور بلوچستان کی خواتین فلمسازوں کیلئے تیسرے مینٹور شپ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ شرمین عبید چنائے 1978ء کو کراچی پاکستان میں پیدا ہونے والی ایک صحافی اور فلمساز ہیں۔

وہ ایمی ایوارڈ اور آسکر اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی شخصیت ہیں۔

جو اپنی فلم سیونگ فیس ( Saving Face ) کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئیں۔

پڑھیں : سحرشنواری کی بڑی پیشکش، کبری خان کا بولڈ اعلان

دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ان کے موضوعات

کے انتخاب اور سوچ کے پیشِ نظر نیو یارک میں ” دی تالبرگ فاونڈیشن ”

نے اپنے معتبر اعزاز ” دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ 2018 ” سے نوازا ہے۔

یاد رہے شرمین عبید چنائے کو ان کی ڈاکیو مینٹری فلم ” سیونگ فیس” اور

” اے گرل ان دی ریور” کو عالمی سطح پر پذیرائی حا صل ہوئی اور وہ دو

آسکر ایوارڈز اور 6 ایمی ایوارڈز بھی لے چکی ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب

سے بھی شرمین عبید چنائے کو ہلالِ امتیاز سے نواز ا گیا ہے۔

شرمین عبید کا سندھ و بلوچستان کی خواتین فلمسازوں کیلئے بڑا اعلان

فلمساز شرمین عبید چنائے کے گذشتہ برس شروع کردہ اپنے پروگرام پٹاخا

پکچر منصوبے کے تحت جنوری 2022 میں پہلی بار ملک بھر کی 10

خواتین فلمسازوں کو 12ہفتوں کی تربیت اور معاونت فراہم کی گئی تھی۔

تین ماہ تک جاری رہنے والے مینٹور شپ پروگرام کے دوران منتخب

ہونیوالی 10خواتین فلمسازوں نے منصوبے کے تحت 10منٹ کی دستاویزی فلمیں تیار کی تھیں۔

اس کے بعد پٹاخا پکچر کے تحت شرمین عبید چنائے نے تائیوان پچ کے تحت بھی ایک منصوبہ شروع کیا تھا،

جس میں دنیا بھر کی خواتین فلمسازوں کو مینٹورشپ دی گئی تھی اور اس میں پاکستان سے بھی فلم ساز خواتین منتخب کی گئی تھیں،

جنہیں تائیوان میں جا کر تربیت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : ایشا گپتا کا بڑا انکشاف، جیابچن کی آزاد خیالی کی انتہا

شرمین عبید چنائے کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور

تعلیم و آگہی نامی سماجی تنظیم کے تعاون سے پٹاخا ہکچر کے بینر تلے

مینٹور شپ کے تیسرے پروگرام کے تحت سندھ اور بلوچستان کی خواتین فلمسازوں کو مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ایوارڈ یافتہ فلمساز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ سندھ

اور بلوچستان کی خواتین فلمسازوں کے منصوبے کے تحت 20 خواتین فلمسازوں کو منتخب کیا جائے گا۔

منتخب ہونیوالی فلمسازوں کو جوڑی کی صورت میں منصوبہ دیا جائیگا

اور دونوں صوبوں کی فلمساز مجموعی طور پر 10 فلمیں تیار کریں گی۔

مینٹور شپ پروگرام میں شرکت کی خواہشمند خواتین فلمسازوں کو اپنی

درخواستیں 25 نومبر تک بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

وہ درخواست فارم ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتی ہیں۔

منتخب ہونے والی ہر جوڑی کو تقریبا 10لاکھ روپے تک معاونت اور 9 ماہ تک امریکہ اور سکاٹ لینڈ کے فلمسازوں سے تربیت دلوائی جائیگی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شرمین عبید چنائے ، شرمین عبید چنائے ، شرمین عبید چنائے

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: