شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان بری

کراچی (جے ٹی این پی کے) شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق

ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں نادیہ خان کو بری کردیا۔

رواں سال کی ابتدا میں اداکارہ صبور علی کی شادی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا.

جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں.

کہ انیسہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اتنا حسین۔

سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی.

صارفین نے نادیہ خان کے لہجے کو ہتک آمیز اور ان کے انداز کو تمسخرانہ قراردیتے ہوئے کہا تھا
کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف نہیں کررہی تھیں

بلکہ ان کا انداز مذاق اڑانے والا تھا۔

اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نادیہ خان کو ‘بے شرم عورت’ قرار دیا تھا

اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نادیہ خان کو 50 ملین (5 کروڑ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے 5 کروڑ کے ہتک عزت کے دعوے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا

اب اس کیس کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ

شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو بری کردیا گیا ہے۔

شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: