شرمناک وجوہات، پشاور اور لاہور میں بھائی بھائی، ماں بیٹی، شوہر بنا اہلیہ کا قاتل
پشاور، لاہور: آئی آر خان، عینی خان ) شرمناک وجوہات، پشاور اور لاہور
پشاور میں 2 بھائیوں کی ایک ہی خاتون سے دوستی قتل کا شاخسانہ بن گئی،
تھانہ رحمان بابا پولیس کی حدود میں دو ہفتے قبل نوجوان کے اندھے قتل کا
ڈراپ سین ہو گیا، سگا بھائی قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو ساتھی ملزمہ سمیت
گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر
لیا، ملزمہ کو شامل تفتیش کر لیا گیا، مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ماں نے دو بہنوں کیساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا
لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں ماں نے اپنی دو بہنوں کیساتھ مل کر
بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا
مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مدعی
مقدمہ ناصر حسین کی اپنی بیوی سائرہ سے گھریلو رنجش چل رہی تھی، یکم
مارچ کو شام 7 بجے جب وہ گھر پہنچا تو پتا چلا اس کی بیوی سائرہ نے ناصر
کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 17 سالہ بیٹی لائبہ کو لے کر کمرے میں
چلی گئی-
= پڑھیں = آﺋﯿﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻌﺪ اپنے پیاروں ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺁﺳﺎﻥ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ
ناصر حسین کے بقول اس دوران لائبہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور
وہ باتھ روم میں گر گئی، اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن دم توڑ
گئی۔ ایف آئی آر میں ناصر نے الزام عائد کیا کہ سائرہ اور اس کی دو بہنوں نے
ملی بھگت سے اس کی بیٹی کو زہر دے کر جان سے مارا۔ سائرہ وقوعہ کے بعد
گھر سے فرار ہو گئی۔
شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش سسرال بھیجوا دی
لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نثار نے اپنی بیوی انجم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا
اور پھر قتل کیا۔ سفاک شوہر نے بعدازاں بیوی کی لاش اپنی 10 سالہ بیٹی کے
ذریعے رکشے میں ڈال کر سسرال پہنچا دی اور فرار ہو گیا، جس کی تلاش
کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کی 15 سال قبل
شادی ہوئی تھی۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
شرمناک وجوہات، پشاور اور لاہور ، شرمناک وجوہات، پشاور اور لاہور ، شرمناک وجوہات، پشاور اور لاہور