شدید دھند سے معمولات زندگی درہم برہم
شدید دھند معمولات زندگی
لاہور (جے ٹی این پی کے) شدید دھند کی وجہ سے عوام کے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ،دھند کی وجہ سے فضائی اور زمینی راستوں سے سفر کرنےوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ،
۔تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہوا،حد نگاہ 50میٹر ہونے پر ائیر پورٹ کی پروازوں کی آمدورفت کےلئے بند کردیا گیا ،
کئی پروازیں منسوخ اورمتعدد ٹرینوںکا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق شارجہ سے آنےوالے پرواز پی اے413 اور ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317کو منسوخ کردیا گیا ۔
مسقط سے آنے والی پرواز ڈبلیو وائے 341، کویت سے آنےوالی پرواز جے9501،استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714، کراچی سے آنے والی پی کے302اورترکش ائیر لائن کی پرواز یںایک سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔
قومی اور نجی ایئرلائنز کی اندرون ملک چلنے والی پروازیںبھی موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکاررہیں
۔دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا جس سے موٹروے پر گاڑیوںکی قطاریںلگی رہیں۔
حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔شہر بھر میں دھند کے راج کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی جبکہ موٹر وے پر رواں دواں گاڑیوں کی رفتار بھی تا حد نگاہ کم رہی جس کے باعث مسافروں کو منزل تک پہنچنے میں پریشانی پیش آتی رہی ۔
شدید دھند معمولات زندگی
کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں