شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کل، شاداب خان 9 فروری کو اپنی دلہنیہ لائیں گے
کراچی/لاہور: جے ٹی این پی کے نیوز: شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کل ہو گا ، وہ اپنے نکاح کی تقریب کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد ان کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے بھی آ گئیں۔
ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت بدلتے دیکھی، شاہد آفریدی
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا نکاح قومی کرکٹ
ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہو گا،
نکاح کی تقریب کل بروز جمعہ 3 فروری کو ڈی ایچ اے گالف
کلب میں ہو گی۔ خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ انشا کے پیپرز
کی وجہ سے رخصتی بعد میں طے کی گئی ہے، شاہین شاہ اور
انشا آفریدی کی منگنی گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی، شاہین
شاہ آفریدی کے نکاح میں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
شاداب خان کی ولیمہ تقریب 10 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی
قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آ گئیں،
گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا،
میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں
جس میں بتایا گیا ہے شاداب کی بارات و ولیمے کی تقریبات 9 اور 10فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی،
شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کل
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)