شاہد خاقان کا مفت آٹا سکیم سے متعلق دعویٰ درست، تحقیقاتی کمیٹی قائم

لاہور: شاہد خاقان کا مفت آٹا سکیم

ماہ رمضان المبارک میں مفت تقسیم ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا آٹا غائب ہو گیا جس پر ضلعی انتظامیہ اور ریونیو افسران اور ملازمین نے سر جوڑ لیے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے معاملہ سامنے آنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر جنرل ذیشان رانجھا اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ یاد رہے سب سے پہلے مفت آٹا سکیم میں خورد برد کا دعویٰ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پڑھیں : شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ اور اپنی ہی حکومت سے بڑا سوال

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ڈویژن میں مفت آٹا سکیم کی مد میں 100 سے زائد آٹے کے غائب

ہونیوالے ٹرکوں کی تلاش جاری ہے، غائب ہونیوالے آٹے کی قیمت 13 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

تحصیل سٹی میں 84 آٹے کے ٹرک کہاں غائب ہو گئے، انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں جبکہ دیگر 4

تحصیلوں میں 18 ٹرکوں کے تھیلے غائب ہیں۔ شناختی کارڈز دیکھ کر دئیے جانیوالے آٹے کے تھیلوں

میں واضح فرق سے آٹے کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیٹا انٹریز میں آٹے کی تقسیم میں واضح فرق دیکھا گیا ہے۔

پڑھیں : شاہد خاقان ڈٹ گئے، مفت آٹا سکیم میں 20 ارب کی چوری حقیقت

آٹا فلور ملز سے جاری ہوا، پٹواریوں نے تصدیق کی لیکن اس کے بعد کہاں غائب ہوا اس کا تاحال

کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے معاملہ سامنے آنے پر فوری ایکشن لیتے

ہوئے ایڈیشنل کمشنر جنرل ذیشان رانجھا اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

دے دی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق معاملات کی تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہو جائیگی۔ اگر مفت

سکیم کا آٹا غائب ہونے میں کوئی ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہو گی۔ پنجاب میں مجموعی طور پر

18 لاکھ مفت آٹے کے تھیلے غائب ہیں، لاہور کے علاوہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں

بھی مفت تقسیم ہونے والے آٹے کے تھیلے غائب ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ضلع قصور

میں 2 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کی تلاش جاری ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تمام

ڈی سی اوز سے آٹے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )

یاد رہے مفت آٹا سکیم میں کرپشن ہونے کا سب سے پہلے انکشاف پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی

رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا، جس پر انہیں پارٹی رہنمائوں سمیت نگران

وزیر اطلاعات و نشریات نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شواہد سامنے لانے کا چیلنج کیا تھا۔ جب کہ

اب لاہور سمیت صوبہ کے متعدد اضلاع سے مفت آٹا سکیم میں آنے کے درجنوں ٹرکوں کے غائب

ہونے کی تصدیق خود صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے سمیت تحقیقاتی کمیٹی تک تشکیل دیدی گئی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شاہد خاقان کا مفت آٹا سکیم ، شاہد خاقان کا مفت آٹا سکیم ، شاہد خاقان کا مفت آٹا سکیم ،

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: