شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ اقبال کا 145واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

سینئر رپورٹر قیصر ہارون کمبوہ

اشاعت خاص/ شاعر مشرق، حکیم الامت

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

شاعر مشرق حکیم الامت اقبال لاہوری مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رح کا یوم ولادت کی مناسبت سے ہر سال

کیطرح اس سال بھی ملک اور بیرون ملک تقریبات کا انعقادکیا گیا۔

پاکستان میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کے یوم ولادت کے حوالے سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں

واقع مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی مزار پر پاک بحریہ کے چاق وچوبند

دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی جبکہ مہان خصوصی نیول چیف کی جانب سے مزاراقبال پر

پھول بھی چڑھائے گئے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے بھی مزارِ اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

علامہ اقبال سیالکوت کے محلہ چوڑی گراں میں آذان فجر کے وقت پیدا ہوئے

مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 145 سال قبل 9 نومبر1877 کو سیالکوٹ کے محلہ چوڑی گراں

میں آذان فجر کے وقت شیخ نور محمد کے گھر میں آنکھ کھولی ، بچین اور ابتدائی تعلیم سیالکوٹ کے اسی

محلے میں مکان کے مکین رہ کر حاصل کی۔

انکی زندگی کے مختلف واقعات اور ان کے معمولات ہمیں ان کی شخصیت کے کئی پہلوؤں سے آشنا کرتے ہیں۔

محمد اقبال بچپن ہی سے ذہین ہونے کے ساتھ تعلیم کے معاملے میں بھی انتہائی سنجیدہ تھے۔ انہوں نے

پانچویں جماعت کا امتحان نمایاں پوزیشن سے حاصل کرکے وظیفہ حاصل کیا اور مڈل کے امتحان میں بھی پوزیشن

حاصل کی، اور پھر لاہور کا رخ کیا۔

1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوئے اوراس دوران

شاعری بھی جاری رکھی۔

علامہ اقبال نے 1905 میں برطانیہ چلے گئے، جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا

اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی گئے اور

میونخ یونیورسٹی سے انہوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا

اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔

1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور

وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: