پسے ہوئے طبقے کے ترجمان شاعر جون ایلیا کو بچھڑے 20 برس ہو گئے

لاہور: کرن نذیر سے : شاعر جون ایلیا

Journalist JTNPK
JTNPK Reporter

اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب اور دانشور جون ایلیا کی بیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی سیمینارز، مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

پڑھیں اور سنیں : مس افشیں کا احمد فراز کو خراج عقیدت

اس حوالے سے قیصر ہارون ملک کی رپورٹ

فلاسفر اور سوانح نگار جون ایلیا اپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ

سے جانے جاتے تھے، وہ معروف شاعر، صحافی اور دانشور رئیس

امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے، انہوں نے پچاس ہزار سے

زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے، ان کا

علم ایک انسائیکلو پیڈیا کی مانند تھا۔

پسے ہوئے طبقے کے ترجمان شاعر جون ایلیا کو بچھڑے 20 برس ہو گئے

پسے ہوئے طبقے کے ترجمان شاعر جون ایلیا 14دسمبر 1937ء کو پیدا

ہوئے ان کے والد محترم علامہ شفیق حسن ایلیا ادب سے گہرا لگاﺅ رکھتے تھے،

اس علمی ماحول میں جون ایلیا نے پرورش پائی جون ایلیا نے اپنا پہلا

اردو شعر محض 8 برس کی عمر میں کہا۔ ان کی معروف تصانیف میں

” شاید “ ، ” گویا “ ، ” یعنی “ ، ” گمان “ ، ” لیکن “ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

پسے ہوئے طبقے کے ترجمان شاعر جون ایلیا کو بچھڑے 20 برس ہو گئے

جون ایلیا کو اردو، انگریزی،عربی، فارسی، سنسکرت، عبرانی اور دیگر

زبانوں پر دسترس حاصل تھی، انہوں نے شاعری کے علاوہ فلسفہ، منطق،

اسلامی تاریخ، سائنس اور مغربی ادب کے تراجم پر بھی وسیع کام کیا ہے،

انہوں نے دنیا کی 40 کے قریب نایاب کتب کے تراجم کیے، انہوں نے پچاس

ہزار سے زائد شعر کہے، جن میں زیادہ تر منظر عام پر نہیں آ سکے۔ جون ایلیا

کا علم کسی انسائیکلو پیڈیا کی طرح وسیع تھا، اس علم کا نچوڑ ان کی شاعری سے بھی عیاں ہے۔

جون ایلیا 8 نومبر 2002ء کو 72 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ( حق مغفرت فرمائے، الہٰی آمین )

  • پسے ہوئے طبقے کے ترجمان شاعر جون ایلیا کو بچھڑے 20 برس ہو گئے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شاعر جون ایلیا , شاعر جون ایلیا ,

= پڑھیں = ادب، شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: