شارجہ میں نایاب اسلامی مخطوطات، سرکاردوعالم ؐکے خاندانی شجرہ کی نمائش

شارجہ (جے ٹی این پی کے) شارجہ میں نایاب اسلامی مخطوطات
متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مشرق وسطی میں پہلی مرتبہ عربی کے نایاب اور اسلامی مخطوطات کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔
شارجہ میں منعقد کیے جانیوالے 41ویں عالمی کتب میلے میں آنیوالے والوں کو قدیم مخطوطات اور کتابوں کی زیارت کا موقع مل سکے گا۔
زیر غور نمائش مشرق وسطی میں پہلی بار منعقد کی جائیگی،
12روزہ نمائش کا مقصد عرب کی تہذیب اور علم کے میدان میں کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کتب میلہ زائرین کو صدیوں پرانے نایاب عربی، اسلامی مخطوطات

اور کتابوں کو دریافت کرنے اور پڑھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے،جن میں سے کچھ نسخے

13ویں صدی عیسوی کے ہیں۔
اس کے علاوہ نمائش میں رکھے جانیوالے نایاب مخطوطات کے مجموعے 15ویں اور

16ویں صدی میں قرآن پاک سے نقل کیے گئے ہیں۔
یہ مخظوطات ابھرے ہوئے اور سنہری صفحات پر مشتمل ہیں۔
نمائش میں خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شجرہ طیبہ کا ایک

نادر نسخہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: