شادی کا معلوم نہیں لیکن پیار کرنا خوبصرت احساس ہے، صبا قمر
لاہور (جے ٹی این پی کے ) شادی کا معلوم نہیں صبا قمر
معروف اداکارہ صبا قمر نے پیار اور شادی کے متعلق خیالات کا اظہار
کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کا تو پتہ نہیں پر محبت کرنا کوئی بری
بات نہیں، ایک انٹرویو میں صبا قمر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ سوشل
میڈیا پر ان کی پوسٹیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی کی محبت میں
محبت میں گرفتار ہیں یا پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
صحیح وقت پر صحیح انسان زیادہ معنی رکھتا ہے،اداکارہ
جس پر صبا قمر نے کہا کہ پیار میں ہونا تو خوبصورت احساس ہے شادی
کا تو پتہ نہیں، مگر محبت کرنا کوئی بری بات نہیں، انہوں نے گزشتہ سال
عظیم خان سے شادی کرنے کے فیصلے اور پھر رشتہ ختم ہو جانے کے
جواب میں کہا کہ کوئی بات نہیں اللہ اور دے گا، صحیح وقت پر صحیح انسان
زیادہ معنی رکھتا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا اس سال ان کے 6 نئے پراجیکٹس
آنے والے ہیں۔
= پڑھیں = حریم شاہ کیلیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی
صبا قمر نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے کہنا چاہتی ہیں کہ آپ سب پوچھ
رہے تھے کہ میں کہاں ہوں ؟ تو بس اب میں اسکرین پر آنے والی ہوں اور
اس سال میں ہی میں آپ کو نظر آﺅں گی۔
موقع ملا تو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کروں گی، صبا قمر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ انہیں موقع
ملا تووہ دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھارت میں
سب کا شکریہ ادا کرنے کا موقع نہیں ملا، لیکن وہ بہت خوش اور مشکور ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ ودیا بالن، کنگنا رناوت،
سری دیوی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم فیئر کی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری
میں نامزد کیا گیا۔
عرفان خان کیساتھ کام کرنے کو خوش قسمت سمجھتی ہوں
صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر کہا وہ خود کو
خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع
ملا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر
کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کی امید کر رہی ہیں، وہ ایک مثبت انسان ہیں اور
انشاء اللہ وہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
شادی کا معلوم نہیں صبا قمر ، شادی کا معلوم نہیں صبا قمر