شادی نے زندگی کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے، کترینہ کیف
شوبز ڈیسک/ شادی نے زندگی کو ہمیشہ کیلئے
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کاکہنا ہےکہ شادی نے میری زندگی کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کوایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ وکی کوشل بہت زبردست انسان ہیں تاہم ہماری
فلمی مصروفیات کی بناء پر ہمیں بہت کم وقت ایک ساتھ گزارنے کا موقع ملتا ہے۔
شادی ایک بڑا موقع، بہت خوبصورت اور زبردست
ان کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی زندگی میں شادی بہت بڑا موقع ہوتا ہے کیونکہ آپ اب اپنی زندگی
کسی دوسرے کے ساتھ گزار رہے ہیں اور ساتھ رہ رہے ہیں۔ کترینہ نے کہا کہ شادی بہت خوبصورت
اور بہت بہت زبردست ہے۔
فلم بھول بھلیاں دیکھ کر ابھی جی نہیں بھرا، کترینہ کیف
فلم بھول بھلیاں دیکھ کر ابھی جی نہیں بھرا، کترینہ کیف
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی نے میری زندگی کو بہت تبدیل کردیا ہے بلکہ ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے۔
اپنی پسندیدہ فلم بارے سوال پر کترینہ نے بتایا کہ بھول بھلیاں 2 دیکھ کر دل نہیں بھرا یہ ایک ایسی
فلم ہے جسے وہ بار بار دیکھنا چاہتی ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ