سی این جی اسٹیشنوں، پیٹرول پمپس پر فوج تعینات

کولمبو(جے ٹی این پی کے او مائی گاڈ) سی این جی اسٹیشنوں، پیٹرول پمپس

سری لنکا میں معاشی بحران بدترین شکل اختیار کر گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی
قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا
ہے۔ سری لنکا 1948ء میں آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران سے گزر
رہا ہے جبکہ قرضوں کے جال میں پھنسا سری لنکا دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔
صورتحال اس حد تک سنگین ہو گئی ہے کہ سری لنکا کی حکومت نے پیٹرول پمس
اور گیس اسٹیشنوں پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

چینی کی قیمت 290 اور چاول کے فی کلو نرخ 500 روپے ہو گئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں چینی کی قیمت 290 روپے
فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاول 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہیں نہیں پاؤڈر دودہ کا 400 گرام والا پیکٹ 790 روپے فی کلو میں دستیاب ہے
جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے تک کا
اضافہ ہوگیا ہے۔

صرف 15 دنوں کیلئے ضروری اشیا درآمد کرنے کے ڈالر باقی

سری لنکا میں تیل، خوراک، چینی، دال، کاغذ اور ادویات سمیت نقل و حمل کے آلات
درآمد کی جاتی ہیں جبکہ سری لنکا کے پاس صرف 15 دنوں کے لیے یہ ضروری
اشیا درآمد کرنے کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ سری
لنکا کے پاس امتحانات کا پرچہ دینے کے لیے بھی کاغذ اور سیاہی باقی نہیں ہے
جبکہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کے معاملے میں تو صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
سری لنکا میں پیٹرول 50 روپے اضافے کے بعد 254 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا
جا رہا ہے جبکہ ڈیزل 75 روپے اضافے کے بعد 176 روپے فی لیٹر کا ہو گیا ہے۔

خوراک کی افراط زر 25.7 فیصد تک پہنچ گئی

صورتحال اس حد تک سنگین ہو گئی ہے کہ سری لنکا کی حکومت نے پیٹرول پمس
اور گیس اسٹیشنوں پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا میں کھانا
پکانے کے لیے 20 فیصد گھرانوں کا انحصار اب بھی مٹی کے تیل پر منحصر ہے
جو پیٹرول پمپس پر ہی دستیاب ہوتا ہے تاہم لوگوں کو اب مٹی کا تیل بھی دستیاب نہیں
ہے۔ علاوہ ازیں 12.5 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 1359 روپے اضافے کے بعد 4119
روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سری لنکا میں خوراک کی افراط زر 25.7 فیصد
تک پہنچ گئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سی این جی اسٹیشنوں، پیٹرول پمپس ، سی این جی اسٹیشنوں، پیٹرول پمپس

= پڑھیں ==> دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: