شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گرد ماراگیا
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دور ان ایک دہشت گرد ماراگیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں آپریشن کیا،
آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا،
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا،
دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی بیج کنی کے لئے سرگرم عمل ہے،
23 فروری کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا پریشن کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے،
ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر آصف عرف مکیش بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والے تربت اور پسنی دہشت گردی میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں