سینسر بورڈ نے فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کی نمائش کی اجازت دے دی

لاہور(جے ٹی این پی کے) سینسر بورڈ نے فلم ’’جوائے لینڈ

عالمی سطح پر متعدد ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کو پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی سینسر بورڈ نے فلم میں معمولی ایڈیٹنگ کی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی گئی۔

گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے فل سینسر بورڈ کو فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی۔ حکومتی کمیٹی نے بھی 9 رکنی سینسر بورڈ کے اعتراضات کو بلا جواز قرار دیا تھا۔

کچھ روز قبل اچانک وزارت اطلاعات نے اس فلم کو جاری ہونے والا سینسر سرٹیفیکیٹ یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ اس میں ’انتہائی قابل اعتراض مواد‘ ہے۔

اس فلم نے مئی میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز‘ میں ایک ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اور اسے عالمی سطح پر کافی پسند کیا گیا۔

پاکستان میں اسے محض کچھ گنے چنے لوگوں نے دیکھا ہوگا۔

تاہم اسے ریلیز کرنے کی حمایت اور مخالفت دونوں میں ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر سرگرم نظرآتی ہے۔

سینسر بورڈ نے فلم ’’جوائے لینڈ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: