سینئر صحافی قتل کیس کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے، خیبر یونین آف جرنلسٹ

اہم خبر/ سینئر صحافی قتل کیس

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں بہیمانہ قتل پرتشویش کا

اظہارکرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔

صدر ناصر حسین، سینئر نائب صدر عمران ایاز، نائب صدر بصیر قلندر، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، سیکرٹری فنانس شاہ زیب،

جوائنٹ سیکرٹری ارشاد میدانی اورایگزیکٹو کونسل کے ارکان نے مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ

قتل کی عالمی سطع پرتحقیقات کے لئے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اوراقوام متحدہ پر دبائو ڈالے کہ جسطرح

سعودی عرب کے صحافی جمال خشیگی کے قتل کی تحقیقات ہوئی اس طرز پر ارشد شریف کی بھی انکوائری

کی جائے تاکہ قتل کے پس پردہ محرکات سامنے آسکیں۔

متعلقہ خبریں بھی دیکھیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت کو کینیا سے اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے اور

کینیا حکومت سے بھی اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف نے مرتے دم تک حق وسچ کا علم بلند رکھا اور کوئی سمجھوتہ کئے بغیر

اپنے مشن سےایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس نے ارشد شریف کے قتل کے خلاف تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے

کے ایچ یو جے نے مقتول کے اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی

اس گھڑی میں ملک بھر کی صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے اورارشد شریف کے قاتلوں کی سزا

تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ ۔۔۔۔

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

۔۔۔۔۔۔

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

۔۔۔۔

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

سینئر صحافی قتل کیس

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: