سینئر صحافی ایاز امیرکے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) سینئر صحافی ایاز امیرکے بیٹے
سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی تیسری بیوی کینیڈین نیشنل سارہ کو تشدد کرکے قتل کردیا،ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں پیش آیا ،مقتولہ سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جسکے مطابق مقتولہ کے سر، ماتھے اوربازوؤں پرزخم کے نشانات ہیں،
خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے گئے۔تاہم پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔
ڈاکٹرز نے سارہ کی موت کے تعین کیلئے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں اور فرانزک کیلئے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی میت نمونے فرانزک کیلئے بھجوائے جانے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے،
اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ واردات کے وقت ملزم نارمل تھا اور کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔
دوسری جانب ایاز امیر کے قاتل بیٹے شاہنواز امیر نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ سارہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا اور 3 ماہ پہلے شادی ہوئی، وہ میری تیسری بیوی تھی، پہلی بیوی کا نام بھی سارہ تھا۔
ملزم کا کہنا تھاکہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ اس
کا کسی سے کوئی افیئر ہے،
اس نے مجھے کسی سے افیئر نہ ہونے پر مطمئن کردیا تھا لیکن مجھے یوں محسوس ہوتا تھا
کہ وہ کسی ملک کی ایجنٹ اور مجھے مارنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ملزم کے بیان کے مطابق گزشتہ رات کو بھی سارہ نے میرا گلا پکڑا، میں نے سارہ کو پیچھے
دھکیلا، صبح ساڑھے 9 بجے سارہ میرے قریب آئی اور میری گردن پکڑ لی،
مجھے یوں محسوس ہوا میری گردن ٹوٹ جائے گی اور میں مرجاؤں گا، میں نے اسے دھکا
دیا جس سے وہ نیچے گر گئی۔
ملزم کا کہنا تھاکہ سارہ نے گرنے کے بعد اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا، قریب ہی میرا ورزش والا
ڈم بلزپڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا،
میرے وار کرنے پر کمرے میں خون جمع ہوگیا اور میں گھبرا گیا، میں نے خون صاف کرنے
کیلئے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا،
باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے۔
ملزم کا پولیس کو بیان میں کہنا ہے کہ میں نے باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کراپنے والد ایاز امیر کو
بھی بھیج دی اور انہیں سارا واقعہ فون کرکے بتایا،
انہوں نے اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو فون پر واقعے کی اطلاع دی۔
سینئر صحافی ایاز امیرکے بیٹے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،