حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئےامدادی فنڈ قائم کردیا

سیلاب متاثرین کیلئےامدادی فنڈ قائم

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی

فنڈ قائم کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ

اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی

بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغری برپا کی ہے، بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے،

سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے ہیں، حکومت نے مشکل معاشی حالات

کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کر دئیے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ

عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ، سیلاب متاثرہ بھائیوں بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ

والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے، جس طرح اہل پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے

ملک کے سب سے بڑے سیلاب کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کرکے پوری دنیا میں ایک مثال

قائم کی تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے، سیلاب زدگان کے لئے رقوم پرائم منسٹرء ریلیف فنڈ

2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164’ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں

میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، صوبائی حکومتوں سے بھی گزارش کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو

آفت زدہ قرار دیں تاکہ امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جاسکے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں پانچ

سالہ بچی سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اس واقعے کو اسرائیل کی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔شہباز

شریف نے کہا کہ اگر سزا کے خوف سے بالاتر ہو کر ظلم کرنے والے کا کوئی وجود ہے تو وہ

اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی

طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی

شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ حملے میں اسلامک جہاد کے

کمانڈر تیسیر الجبری کو نشا نہ بنایا گیا ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئےامدادی فنڈ قائم

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: