سید سلمان حیدر سپرد خاک، پاسبان عزاء کا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا انتباہ

پشاور: مانیٹرنگ رپورٹ/ عمران رشید خان سید سلمان حیدر سپرد خاک

Imran Rasheed

پاسبان عزاء کے جنرل سیکرٹری شہید سید سلمان حیدر رضوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شاہراہِ پاکستان پر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کی امامت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کی،

اس موقع پر علامہ مختار امامی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی ، علامہ نثار قلندری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ کامران حیدر عابدی، علامہ بدر الحسنین عابدی،

ایس ایم نقی، غفران مجتبیٰ نقوی سمیت علماء کرام، ذاکرین عظام، نوحہ خواں اور منقبت خوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے حکومت سے شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پڑھیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات، رہنماء ‘پاسبان عزاء’ سلمان حیدر شہید ہوگئے

شہید سلمان حیدر کے جنازہ کو جلوس کی شکل میں وادی حسین ؑ قبرستان لے جایا گیا ،جہاں عزیز و اقرباء اور سوگواروں کی موجودگی میں شہید کی تدفین کردی گئی۔

سلمان حیدر کے سفاک قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کا انتباہ

نماز جنازہ کیبعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے شیعہ رہنما سلمان حیدر کے قتل کی پرزور مذمت کی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا منظم انداز میں دیگر صوبوں کے بعد کراچی کے اندر ملت تشیع کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز ہوتا دکھائی دے رہا ہے، حکومت ملک دشمن عناصر کے سامنے بےبسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں،

پڑھیں۔ کوچہ رسالدار پشاور دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، شعیہ علماء

دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی فورا تحقیقات کر کے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، اگر سلمان حیدر کے سفاک قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

انہوں نے کہا کہ شہید سلمان حیدر کا قتل شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ایسا لگتا ہے جیسے ایک بار پھر منظم انداز سے ملک بھر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا آغاز کر دیا گیا ہے،

حکمران عوامی مسائل سے بے خبر ہو کر سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں جبکہ دہشتگرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں،عوام کی جانیں محفوظ نہیں،ماضی میں بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر، تاجر، علماء، ذاکرین اور رہنماوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

شہید سلمان حیدر کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، مقررین

رہنماؤں نے کہا کہ سلمان حیدر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے کا قتل ایک قومی نقصان ہے، انکا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، قاتلوں کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا تک ملت تشیع چین سے نہیں بیٹھے گی۔

پڑھیں۔ سانحہ کوچہ رسالدار شہداء کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ، شیعہ علماء

انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشتگرد تکفیری جماعتوں کو شہر کے مختلف حصوں میں دفتر کھولنے اور قومی سلامتی کے منافی آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت فرقہ وارانہ فسادات کی بڑی سازش ہے۔

علماء کرا م نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے شہید سلمان حیدر کے قتل کا فوری نوٹس اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

سید سلمان حیدر سپرد خاک

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: