پاکستان کے زوال کے سیاست دان ذمہ دارہیں،عمران خان
سیاست دان ذمہ دارہیں
اسلام آ باد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مفاد کے برخلاف ڈالرز کو مدنظر رکھا گیا، پاکستان نے اچھے وقت کے بعد برا وقت بھی دیکھا،پاکستان کا زوال ملکی سیاست دانوں کا قصور ہے، امداد کے لیے ملک کے تشخص کو قربان کیا، ملک کی خارجہ پالیسی عوام کے فائدے کی بجائے صرف رقم کے لیے بنائی گئی،
اس وقت ہمیں صرف اپنے ملک کا سسٹم ٹھیک کرنا ہے، 20 سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک خود ساختہ زخم تھا ، پاکستان کے عوام کا خیال نہیں رکھا گیا،دہشت گردی کے مسئلہ کا علاج یہ جنگ نہیں تھی، او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ افغانستان کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھا سکتے، اب دنیا پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔
منگل کو دفترخارجہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے بہترین انعقاد پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزارت خارجہ کی کارکردگی بہترین رہی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ او آئی سی کا اجلاس اس سے بھی بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا، ماضی میں عوامی مفادات کے خلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں،
ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمیں کسی کو قصور وار ٹھہرانے کی بجائے درست فیصلے کرنے چاہئیں، ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے، او آئی سی اجلاس کے بعد افغانستان پر دنیا بھر کا موقف ہمارے ساتھ ہے، طالبان کی حکومت آپ کو پسند ہو نہ ہو لیکن وہاں انسان بستے ہیں،
افغانستان میں فوری امداد کی ضرورت ہے،افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی المیے پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، خود اعتمادی ختم ہونے سے قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا، امداد کیلئے ہم استعمال ہوتے رہے،وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قدر کم ہوتی رہی،
ہماری حکومت کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جب بھی عوام پر آزمائش آئی وہ اس پر پوری اتری، اصولوں سے ہٹ کر فیصلے کئے جائیں تو نقصانات ہوتے ہیں، کامیابی کیلئے مل جل کر ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوتا ہے،کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے، ہم نے ہر معاملے میں بہترین کام کرنا ہو گا، بلدیاتی انتخابات میں غلطی کی اور اس کی قیمت بھی چکائی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ماضی میں غلط فیصلے کئے گئے جس کا نقصان ہوا، مشکلات کے باوجود پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں ابھرا ہے، دنیا نے کورونا کے خلاف اقدامات پر پاکستان کی تعریف کی،دنیا اب پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے،
کورونا کے باوجود پاکستان کا تشخص پہلے سے بہتر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ غلط امیدواروں کا انتخاب قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’تحریک انصاف نے پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور خمیازہ بھگتا‘۔انہوں نے کہا کہ ’غلط امیدواروں کا انتخاب ایک کلیدی سبب تھا،
اب سے میں پختونخوا کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کیحوالے سے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا‘۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف مزید قوت کے ساتھ ابھرے گی‘۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو چار سٹی کونسل میں سے ایک بھی میئر شپ نہ ملی جب کہ جے یو ا?ئی (ف) نے انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کیں۔
سیاست دان ذمہ دارہیں
ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں