سیاحت کیلئے بڑی خبر، پاکستان میں 4 نئے میریئٹ ہوٹل کا معاہدہ طے

ملتان(جے ٹی این پی کے) سیاحت کیلئے بڑی خبرپاکستان میں

امارات گروپ اور میریئٹ انٹرنیشنل کے مابین پاکستان میں چوتھا اور ملتان میں پہلا ہوٹل تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

امارات گروپ نے ڈی ایچ اے ملتان میں کورٹ یارڈ بائے میریئٹ کی تعمیر کے لیے میریئٹ انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

معاہدے کی تقریب دبئی میں میریٹ انٹرنیشنل کے دفتر میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر، ڈائریکٹر امارات ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید،

چیف کمرشل آفیسر سعد اعوان، میریٹ انٹرنیشنل سے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ

کی صدر ستیا آنند، سی او او فِل اینڈریو پولوس، ریجنل وائس پریزیڈنٹ لاجنگ ڈویلپمنٹ

مڈل ایسٹ شیڈی ہاش، ڈائریکٹر لاجنگ ڈویلپمنٹ زیاد ابی رعد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے

لیے یہ پراجیکٹ ایک اہم سنگ میل ہے۔

امارات گروپ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میں اور پاکستان کو

ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے اس پراجیکٹ کو جنوبی پنجاب کے لیے تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کے باسیوں کے لیے یہ کسی تحفے سے کم نہیں۔

سیاحت کیلئے بڑی خبرپاکستان میں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : سوات میں دریا کنارے ہوٹل بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،جنرل باجوہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: