بین الاقوامیتازہ ترین

’’سگریٹ پرانک‘‘ عنوان کے تحت مصری طالبعلم کی ہوشربا ویڈیو کے چرچے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

قاہرہ (جے ٹی این پی کے) سگریٹ پرانک عنوان کے تحت مصری
مصر میں سوشل نیٹ کی ویب سائٹس کے صارفین نے ایک ویڈیو کلپ نشر کی ہے جس میں سکول کے کلاس روم میں غیر اخلاقی رویہ دکھایا گیا اور اس بد اخلاقی نے لوگوں کو غم و غصہ میں مبتلا کردیا۔
اس ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ اس وقت جب ٹیچر بورڈ پر سبق کی وضاحت کر رہے ہیں تو طالبعلم نے نہ صرف سگریٹ جلایا ۔


ٹیچرکا سزادینے کا فیصلہ ، طالبعلم کا باقاعدہ اعتراض


ٹیچر نے اسے بطور سزا کلاس سے نکالنے کا فیصلہ کیا تو طالبعلم نے اس پر باقاعدہ اعتراض بھی کیا۔
ویڈیو میں واضح ہو رہا ہے کہ طالبعلم کلاس میں پہلی سیٹ پر بیٹھا تھا،
استاد سبق سمجھاتے ہوئے بورڈ پر لکھنے میں مصروف ہیں تو طالبعلم نے ایک دوسرے ساتھی سے لائٹر لیا اور روشن کر دیا۔
اس نے ڈینگ مارنے کے شوق میں سگریٹ اور استاد کو کھلا چیلنج کیا۔
یہی نہیں اس نے جان بوجھ کر استاد کو دکھا کر بھی سگریٹ پیا۔


مصری طالبعلم کے کلاس روم میں غیر اخلاقی رویے پر سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصہ


کلاس میں موجود طالبعلموں میں سے ایک نے اس طالبعلم کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل

نیٹ ورکنگ سائٹس پر اپ لوڈ کر دیا۔
اسے ’’سگریٹ پرانک‘‘کے عنوان سے نشر کیا گیا۔
ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور طلبہ کے والدین نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
واضح رہے نفسیاتی و تعلیمی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ استاد اور طلبہ کے درمیان

احترام، دوستی اور باہمی ستائش پر مبنی رشتہ قائم ہونا چاہیے۔
استاد جسمانی سزا استعمال نہ کرتے ہوئے اپنے طلبہ کیلئے ہمیشہ ایک رول ماڈل بن جائے۔

سگریٹ پرانک عنوان کے تحت مصری

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے