بلوچستانپاکستانتازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن ،7دہشت گرد ہلاک

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) سکیورٹی فورسز  خفیہ اطلاعات پر آپریشن 

سیکیورٹی فورسز نے تربت میں گورچوپ کے علاقے میں امن کے بیرونی سپانسر شدہ دشمنوں

کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے مکران ڈویژن میں حالیہ حملوں میں ملوث کمانڈر

7دہشتگردو ں کو ہلاک کردیا.

جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کاذخیرہ بھی برآمد کرلیاگیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان میں تربت کے علاقے گورچوپ میں جب فوجیوں نے علاقے میں

کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی

اور سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے

میں دہشتگرد کمانڈر حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

یہ دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک اہم ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیاجانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا

اور انہیں بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سکیورٹی فورسز  خفیہ اطلاعات پر آپریشن 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے