سکارف کیوں نہی پہنا ؟ ایرانی صدر کا خاتون اینکر کو انٹرویو دینے سے انکار

نیویارک (جے ٹی این پی کے) سکارف کیوں نہی پہنا ؟

نیویارک میں موجود ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےخاتون صحافی کے ساتھ ایک طے شدہ انٹرویو صرف اس لیے منسوخ کر دیا کیوں کہ خاتون اینکر نے انٹرویو کے لیے ہیڈ سکارف پہننے سے انکار کر دیا تھا۔

معروف میڈیا ادارے سے وابستہ اینکر نے اپنی ٹویٹس میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرویو بدھ کی شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر طے کیا گیا تھا جو صدر رئیسی کا امریکی سرزمین پر پہلا انٹرویو تھا۔

ابراہیم رئیسی کا دورہ امریکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران میں ایک 22 سالہ خاتون کی پراسرار موت کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
مہسا امینی سخت مذہبی قوانین کو نافذ کرنے والی ایران کی اخلاقی پولیس کی تحویل میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

خاتون صحافی کرسٹیان امان پور نے ٹوئٹر پر لکھا: ’ہفتوں کی منصوبہ بندی اور ترجمہ کرنے والے آلات کی تنصیب اور لائٹس اور کیمرے لگانے کے آٹھ گھنٹے کے بعد ہم انٹرویو کے لیےتیار تھے۔
لیکن صدر رئیسی کا وہاں کوئی نام و نشان نہیں تھا۔‘

خاتون صحافی کرسٹیان امان پور نے کہا کہ انٹرویو شروع ہونے کے وقت سے تقریباً 40 منٹ بعد ایرانی صدر کے ایک معاون نے ان سے رابطہ کیا
جنہوں نے انہیں انٹرویو کرنے کیلیے سر پر سکارف پہننے کا مشورہ دیا۔

خاتون صحافی کرسٹیان کے بقول میں نے شائستگی سے انکار کر دیا۔ ہم نیویارک میں ہیں جہاں ہیڈ سکارف کے حوالے سے کوئی قانون یا روایت نہیں ہے۔
میں نے انہیں یہ بھی بتایا کہ جب میں نے ایران سے باہر بھی کسی سابق ایرانی صدر کا انٹرویو

کیا تو کسی کو بھی اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ایرانی صدر کے معاون نے واضح کیا کہ اگر میں نے سر پر سکارف نہیں لیا تو

یہ انٹرویو نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ’احترام کا معاملہ‘ ہے اور انہوں نے ملک بھر میں جاری مظاہروں کی طرف

اشارہ کرتے ہوئے ایران کی صورت حال کا حوالہ دیا۔‘

امان پور نے پھر کہا کہ وہ اس ’غیر معمولی اور غیر متوقع شرط‘ سے اتفاق نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا: ’اس طرح ہم وہاں سے چلے گئے اور یہ انٹرویو نہیں ہوا۔
چونکہ ایران میں احتجاج جاری ہے اور لوگ مارے جا رہے ہیں اس لیے صدر رئیسی کے

ساتھ بات کرنا ایک اہم لمحہ ہوتا۔

سکارف کیوں نہی پہنا ؟

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: