سٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی کا کرپٹو کرنسی سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: سٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) نے کرپٹو کرنسی بند کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ یہ بات وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کبھی لیگل نہیں کیا جائیگا، فیٹیف نے بھی شرائط عائد کیں اور کرپٹو کرنسی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ 2 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر سے کم ہو کر 1 اعشاریہ 2 ٹریلین ڈالر رہ گئی ہے۔

پڑھیں : کرپٹو کرنسی کے خریداروں کیلئے بل گیٹس کا حیران کُن پیغام

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ

کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کرپٹو کرنسی کی روک تھام کیلئے انٹرنیٹ سے کرپٹو کرنسی سروس

بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو

کرنسی کو کبھی لیگل نہیں کیا جائیگا، فیٹیف نے بھی شرائط عائد کیں اور کرپٹو کرنسی کی اجازت

نہیں دی جائیگی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان سے اربوں ڈالر کرپٹو کرنسی میں انویسٹ ہوئے۔

کرپٹو کرنسی مکمل فراڈ، ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سہیل جواد

ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سہیل جواد نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی ہائی رسک ہے جو صرف ہوائی کرنسی ہے،

کرپٹو کرنسی مکمل فراڈ ہے اس کی پاکستان میں کبھی اجازت نہیں دی جائیگی، کرپٹو کرنسی کی

16 ہزار سے زائد کرنسیاں بن چکی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ

میں چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا

کہ کرپٹو کرنسی اور فارن فاریکس ٹریڈ میں پیسہ ضائع ہو رہا ہے، 15 ہزار ڈالر تک صارفین سے

شناختی کارڈ نہ مانگنے کی اجازت دی جائے، اب تو ایک ڈالر کیلئے بھی بائیو میٹرک کروانی پڑتی

ہے جبکہ حوالہ ہنڈی والے گھر تک سپلائی دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں فری ہینڈ دینے

کی ضرورت ہے، ہم حکومت کو اگلے دو سال کیلئے ماہانہ ایک ارب ڈالر دے سکتے ہیں۔ گزشتہ

30 سال میں پاکستان سے 180 ارب ڈالر بیرون ملک جا چکے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج

کی کمی نہیں ہے تاہم مارکیٹ کبھی ڈنڈے سے قابو میں نہیں آتی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

سٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی ، سٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: