سٹیج اداکارہ حسنہ سے 2018ء میں جنسی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور:جے ٹی این پی کے نیوز: سٹیج اداکارہ حسنہ سے جنسی زیادتی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مضافاتی علاقہ سندر میں سٹیج کی ادکارہ حسنہ نے ایک شہری اشرف شاہ پر گھر سے اغوا کر کے نشہ آور مشروب پلا کر جنسی درندگی کا نشانہ اور قبیح فعل کی ویڈیو بنانے کا الزام عائد کر دیا۔

ملزم نے نہ صرف عزت لوٹی،ویڈیو بنائی، مسلسل بلیک میل بھی کرتا رہا

پولیس ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ حسنہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں

ملزم نے انہیں اپنے فارم ہاﺅس بلوا کر پارٹی میں نشہ آور مشروب پلائی اور

پھر عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کے مطاق ملزم اشرف شاہ نے برہنہ

حالت میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں اور مسلسل بلیک میل کر کے

20 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں اداکارہ نے مزید کہا

ہے کہ 2019 میں میری شادی ہوئی اور ملزم اشرف شاہ نے میرے شوہر کو

برہنہ ویڈیوز دکھا کر میرا گھر خراب کیا۔

2 نومبر کو اغوا کیا، عصمت دری کی، قیمتی اشیا چھین لیں، اداکارہ

ایف آئی آر کے مطابق 2 نومبر کو ملزم اشرف شاہ اپنے ڈرائیور اور ملازم کے

ہمراہ اداکارہ کے گھر آیا اور زبردستی گاڑی میں اسے شاہدرہ فارم ہاﺅس لے گیا

جہاں اسلحہ کے زور پر اسے ایک مرتبہ پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ

نے دعویٰ کیا کہ اس دوران ملزم نے اس سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے، ڈائمنڈ

انگوٹھی اور تین طلائی چینیز بھی چھین لیں۔ لاہور کے تھانہ سندر پولیس نے ادکارہ حسنہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

سٹیج اداکارہ حسنہ سے جنسی زیادتی ، سٹیج اداکارہ حسنہ سے جنسی زیادتی

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: