سٹیج اداکارہ آفرین پری پر پابندی اور اداکارہ سیمی راحیل کا انکشاف
لاہور/کراچی:جے ٹی این پی کے نیوز: سٹیج اداکارہ آفرین پری پر پابندی
محکمہ داخلہ پنجاب نے سٹیج اداکارہ اور ڈانسر آفرین پری پر پابندی لگا دی۔ جبکہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں بُرے اداکاروں کو کچھ نہ کرنے پر بھی ایوارڈ ز سے نواز دیا جاتا ہے۔
احد رضا میر، رمشا خان سے متعلق چہ میگوئیاں
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں
کہا گیا ہے کہ اداکارہ آفرین پری پنجاب بھر میں پبلک پرفارمنس
نہیں کر سکیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اداکارہ آفرین پری پر
بے ہودہ جملوں کے ذریعے فحاشی پھیلانےکا الزام ہے، آفرین
پری نے سٹیج پر قابل اعتراض ڈانس بھی کیا تھا۔
مجھے کبھی ایوارڈز شو میں مدعو ہی نہیں کیا گیا، اداکارہ کا انکشاف

ادھر ایک حالیہ انٹرویو میں سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ
انڈسٹری میں برے اداکاروں کو کچھ نہ کرنے پر بھی ایوارڈ ز سے
نواز دیا جاتا ہے۔ سیمی راحیل نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی ایوارڈ ز
شو میں اس لئے نہیں نظر آتیں کیونکہ انہیں مدعو ہی نہیں کیا جاتا۔
اداکارہ نے کہا کہ شاید ان لوگوں کو منصفانہ رائے رکھنے والے
لوگ نہیں چاہیے اس لئے مجھے نہیں بلاتے اور میں جانا بھی نہیں
چاہتی۔ انڈسٹری کے غیر منصفانہ طریقوں پر اور ایوارڈز کے حوالے
سے بات کرتے ہوئے سیمی راحیل نے کہا ہماری انڈسٹری میں
برے اداکاروں کو ایوارڈز دے دیا جاتا ہے۔ کھیل چل رہا ہے، میں
سمجھتی ہوں کہ بہت سارے اچھے اداکاروں کو ایوارڈ نہیں دیا جا رہا ہے اچھے اداکار ایوارڈز سے محروم ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سٹیج اداکارہ آفرین پری پر پابندی ،