سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے 213ارب ڈوب گئے
کراچی (جے ٹی این پی کے) سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ پیر کو بدترین مندی کی زد میں آ گئی.
کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا.
43200پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،کاروباری مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 213ارب روپے سے زائد ڈوب گئے.
جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے گھٹ کر 74کھرب روپے رہ گیا۔
کاروباری مندی کے سبب84.07فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی پر مندی کے بادل چھائے رہے
اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار رہا.
جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے نہ صرف نئی پوزیشن لینے سے گریز کیا.
بلکہ مارکیٹ سے سرمائے کے انخلاء کو بھی تیزی کر دیا اس سبب مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 1284.38پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی .
جس سے انڈیکس 44551.35پوائنٹس سے گھٹ کر 43266.97پوائنٹس ہو گیا .
اسی طرح 604.12پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17428.85پوائنٹس سے کم ہو کر16824.73پوائنٹس پر آگیا.
کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30698.21پوائنٹس سے گھٹ کر29917.45پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار یہ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب13ارب80کروڑ49لاکھ33ہزار456روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی.
جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب59ارب28کروڑ24لاکھ47ہزار493روپے سے کم ہو کر74کھرب45ارب47کروڑ75لاکھ14ہزار37روپے رہ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 8ارب روپے مالیت کے23کروڑ68لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے.
جبکہ گذشتہ جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 13کروڑ47لاکھ98ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 358کمپنیوں کا کاروبار ہوا.
جس میں سے41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،301میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی مارکیٹ میں ڈالر 178روپے سے تجاوز کر گیا
عالمی مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہوا ایک بار پھر178روپے سے تجاوز کر گیا .
جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.60روپے سے بڑھ کر178.10روپے اور قیمت فروخت177.65روپے سے بڑھ کر178.20روپے ہو گئی
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50پیسے بڑھ گئی
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.50روپے سے بڑھ کر178روپے اور قیمت فروخت178روپے سے بڑھ کر178.50روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی
جس سے یورو کی قیمت خرید 193روپے سے کم ہو کر191.50روپے اور قیمت فروخت 195روپے سے کم ہو کر194روپے ہو گئی
اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233.50روپے سے کم ہو کر233روپے اور قیمت فروخت236.50روپے سے کم ہو کر235.50روپے پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل تیز ی کیساتھ بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
پیر کو عالمی مارکیٹ میں17ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1991ڈالر ہو گیا۔
جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو 600روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ30ہزار روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔
اسی طرح 515روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ11ہزار454روپے ہو گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں