سو سے زائد بچوں کی خواہش، شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ مزید 7 لڑکیوں سے شادی
کمپالا: سو سے زائد بچوں کی خواہش، شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ مزید 7 لڑکیوں سے شادی
افریقی ملک یوگانڈا میں پہلے سے شادی شدہ 43 سالہ کاروباری شخصیت نے اپنا خاندان وسیع سے وسیع تر کرنے کیلئے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کر کے نہ صرف پورے علاقے کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، بلکہ خبر کے سوشل میڈیا پر وائرال ہوتے ہی ہر طرف مذکورہ بزنس مین کے چرچے ہونے لگے۔ جن لڑکیوں سے بزنس مین نے شادی کی ہے اُن میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔
حاجی حبیب سکونین کی نئی سات بیویوں میں دو سگی بہنیں بھی شامل
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین
نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں
ہیں۔ حبیب سکونین نے شادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں
رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔
بیویوں کو منہ دکھائی میں زیرو میٹر گاڑیوں کے تحائف
رپورٹس میں بتایا گیا کہ حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی
حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس
نے اپنی 6 ساس اور سسر کو بھی قیمتی تحائف دیئے۔
سو بچے پیدا کرنے کیلئے مزید شادی کرنے کا منصوبہ ہے، حاجی حبیب سکونین
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں، اس سے قبل وہ شادی شدہ ہے اور
اس کی شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق وہاں موجود کچھ
لوگ یقین نہیں کر سکے تھے کہ یہ سچ ہے، ایسا پروگرام پہلی بار دیکھنے کو ملا، شاندار
استقبال کے بعد حبیب اپنی دلہنوں کیساتھ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں اپنے گھر پہنچا۔
استقبالیہ کے موقع پر اپنی بیویوں کا تعارف کراتے ہوئے حبیب نے بتایا ’’ میں نے اپنا خاندان
بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں میری فیملی
بہت بڑی اور خوش ہو‘‘۔ دلہے کا کہنا تھا وہ 100 بچے پیدا کرنے کیلئے مزید بیویاں رکھنے
کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس نے کہا ’’ میرے خاندان میں بہت تھوڑے لوگ ہیں، اس لیے میں
بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک بڑا خاندان بنا سکیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سو سے زائد بچوں کی خواہش، ، سو سے زائد بچوں کی خواہش، ، سو سے زائد بچوں کی خواہش،
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)