سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، پر تشدد مظاہرے ،3افراد گرفتار
سٹاک ہوم (جے ٹی این پی کے) سویڈن قرآن پاک کی بے حرمتی
یورپ میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا‘ سویڈن میں قرآن پاک کی
بے حرمتی کی گئی۔ واقعہ کے بعد سویڈن کے مختلف شہروں میں پر تشدد
فسادات پھوٹ پڑے‘ مظاہرین نے پولیس کی 4گاڑیوں کو آگ لگا دی،
3افراد گرفتار ہو گئے۔
یورپ میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف
قرار داد پاس ہونے کے باوجود مذہبی آزادی کے علمبردار یورپ میں اسلامو
فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرآن پاک کی بے حرمتی
کی افسوسناک اطلاعات آئی ہیں۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق راسموس
پالوڈن کی انتہا پسند پارٹی نے مسلم مخالف مظاہرے کی کال دی تھی۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی افسوسناک اطلاعات
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف
قرار داد پاس ہونے کے باوجود مذہبی آزادی کے علمبردار یورپ میں اسلامو
فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرآن پاک کی بے حرمتی
کی افسوسناک اطلاعات آئی ہیں۔راسموس پالوڈن کی انتہا پسند پارٹی نے مسلم
مخالف مظاہرے کی کال دی تھی۔