پاکستانتازہ ترینخواتینخیبر پختونخوازیرِعنوان

سوشل میڈیا پر دوستی، سویڈش خاتون پہنچی سوات،کیا اسلام قبول،بنی نوجوان کی دلہن

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: سوشل میڈیا پر دوستی، سویڈش خاتون پہنچی سوات،کیا اسلام قبول،بنی نوجوان کی دلہن

بھارت اور امریکہ کے بعد سویڈن کی خاتون بھی سوشل میڈیا پر محبت کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے لڑکے کیلئے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر نہ صرف سوات پہنچ گئی، بلکہ خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنے محبوب سے شادی بھی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختون خوا میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سوشل میڈیا

کے ذریعے دوستی کے بعد غیر ملکی لڑکیوں کے خیبرپختون خوا پہنچنے، اسلام قبول کر

کے مقامی نوجوانوں سے شادی کرنے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں، اب ایک اور واقعہ

سامنے آیا ہے جس میں سویڈن سے ایک خاتون سوات پہنچی ہے۔ اطلاعات کے مطابق

سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں

رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں سویڈن

کی خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سوات پہنچ گئی جہاں 44 سالہ

خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر اسلام

قبول کیا اور بعد ازاں احمد شاہ کی منکوحہ بن گئی۔ اہل علاقہ نے خاتون کو اسلام قبول

کرنے پر دلی مبارک باد دی جب کہ جورے کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

سوشل میڈیا پر دوستی، سویڈش خاتون

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے