سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے والوں کیلئے بڑی وارننگ

ٹورنٹو(جے ٹی این پی کے نیوز) سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنا جسمانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے- غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کی

گئی۔ تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت

گزارتے تھے اور ان میں سی ری ایکٹیو پروٹین ( سی آر پی ) کی بلند سطح کو دریافت کیا

گیا۔

=-= ذیابیطس، کینسر ، دل سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، محقیقن

یہ جسم میں دائمی ورم کا حیاتیاتی اشارہ دینے والا پروٹین ہے اور دائمی ورم متعدد

سنگین امراض جیسے ذیابیطس، کینسر کی مخصوص اقسام اور دل کی شریانوں سے

جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ

استعمال عام طبی مسائل جیسے سر درد ، سینے اور کمر میں تکلیف سے بھی

منسلک ہے، جب کہ ایسے افراد کو امراض کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کے پاس بھی زیادہ

جانا پڑتا ہے۔

=-= سوشل میڈیا میں مگن رہنا ذہنی صحت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے، رپورٹ

محققین نے بتایا کہ سوشل میڈیا کا استعمال اب نوجوانوں کی زندگی کا ناگزیر حصہ بن

چکا ہے، تو یہ ضروری ہے کہ ہم یہ جانیں کہ یہ پلیٹ فارمز جسمانی صحت پر کس طرح

اثرانداز ہوتے ہیں۔ برسوں سے سائنسدان یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سوشل

میڈیا میں مگن رہنا کس حد تک ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے، مگر جسمانی صحت پر

کچھ زیادہ کام نہیں کیا گیا۔

= پڑھیں = ورکرز کا عمران خان کو کرارا جواب، ٹویٹر پر”جان کر جیو” ٹرینڈ

حالیہ سرویز میں دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال 20 سال سے زائد عمر کے

افراد یا نوجوانوں میں بہت زیادہ عام ہے، جو دن بھر میں 6 گھنٹے ٹیکسٹ میسجز

بھیجنے، آن لائن یا سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ اس نئی تحقیق میں

شامل ماہرین نے بتایا کہ ہمارا مقصد سابقہ کام کو آگے بڑھا کر یہ تجزیہ کرنا تھا کہ

سوشل میڈیا کا استعمال کس حد تک جسمانی صحت کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت

ملٹی میڈیا،ویڈیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: