سوات میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن، گن شِپ ہیلی کاپٹرز کی پروازیں

سوات (جے ٹی این پی کے) سوات میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کے ملحقہ پہاڑوں پر عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور ان کے خلاف مکینوں کے احتجاج کے بعد سوات کی تحصیل مٹہ اور کبل کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی چوکیاں قائم کر دی گئیں۔

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مٹہ اور کبل میں فوجی گاڑیاں سڑکوں پر گشت کرتے دیکھی گئیں جن میں سکیورٹی اہلکار سوار تھے۔

مٹہ کے علاقے صخرہ سے تعلق رکھنے والے شہری اقبال خان کا کہنا تھا کہ سوات اوردیر کے اضلاع سے متصل پہاڑوں میں گن شِپ ہیلی کاپٹرز دیکھے گئے،

اْن کا کہنا تھا کہ ’فوجی گاڑیاں بھی سڑکوں پر گشت کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں دریا کنارے ہوٹل بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،جنرل باجوہ

ذرائع نے تصدیق کی کہ فوج اور ایلیٹ پولیس فورس سمیت سیکڑوں سکیورٹی اور مقامی

اہلکاروں نے مٹہ کے پہاڑی علاقے کو گھیرے میں لینے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے،

تاہم سرکاری فوج اور پولیس ذرائع نے ابھی تک اس پیشرفت کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سوات میں کسی بھی قسم کے تصادم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس سے

یہ ظاہر ہو کہ مسلح گروہ علاقہ چھوڑ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ ظاہر نہیں ہوسکا ہے کہ عسکریت پسند کہاں موجود ہیں۔

مٹہ اور کبل سے تعلق رکھنے والے مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں موبائل، لینڈ لائن نیٹ ورک

اور انٹرنیٹ سروس 2 دن کیلئے معطل ہے،

ان علاقوں میں گولیاں چلنے یا اس قسم کی کوئی آواز نہیں سنی گئی۔
سوات میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: