برطانیہ،یورپبین الاقوامیتازہ ترینخواتینزیرِعنوان

سوئیڈن،قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے والی بہادر خاتون غیرمسلم نکلی،سزا کا بھی سامنا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

سٹاک ہوم: سوئیڈن،قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے والی

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے والی بہادر خاتون غیر مسلم تھی اس بات کا انکشاف ڈنمارک کے ایک صحافی نے کیا اور کہا خاتون نے کہا ہے کہ ہم یعنی عام سویڈش ایسے اقدامات کے پیچھے نہیں کھڑے، مجھے سزا کا سامنا ضرور ہے لیکن اس پر کسی قسم کا افسوس نہیں ہے۔

پڑھیں : قرآنِ کی پھر بیحرمتی، پاکستان کا احتجاج، سویڈیش سفیر عراق بدر، سفارتخانہ نذرآتش

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں ڈنمارک کے صحافی رابرٹ کارٹر نے انکشاف کیا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کو روکنے والی خاتون سسیلیا ساو غیر مسلم اور دو بچوں کی ماں تھی۔

رابرٹ کارٹر نے بتایا میں اس بہادر خاتون کو تلاش کرنے میں کامیاب رہا۔

جس نے قرآن پاک کی بیحرمتی کرنیوالے بدنام زمانہ ملزم کا سامنا کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیا اور یہ سب وائرل ہو گیا۔

صحافی رابرٹ کارٹر کے مطابق خاتون سسیلیا ساو کا کہنا ہے کہ ہم عام سویڈش ایسے اقدامات کے پیچھے نہیں کھڑے۔

مجھے اس وقت سزا کا سامنا ہے لیکن مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

واضح رہے رواں ماہ 18 اگست کو سویڈن کے دارحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن

کی بیحرمتی کی گئی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ واقعے کی ویڈیو

میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون ملعون ” سلوان مومیکا “ کی جانب بھاگتی ہیں،

اس پر سفید پاوڈر چھڑکتی ہیں تاہم اس دوران انہیں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار روک کر ساتھ لے جاتے ہیں۔

پولیس ترجمان نے خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا تھا ان کو امن عامہ

میں خلل ڈالنے اور ایک پولیس افسر کیخلاف تشدد کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔

حالیہ واقعے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس اقدام کے خلاف احتجاج کئے گئے۔

جس کے بعد جمعہ 25 اگست کو ڈنمارک کی حکومت نے ایک بل پیش کیا کہ

عوامی مقامات پر قرآن پاک سمیت دیگر مقدس صحیفوں کو جلانے پر پابندی لگائی جائے۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملیگارڈ نے پریس کانفرنس کا آغاز قرآن پاک کو

جلانا بےمعنی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا حالیہ

واقعہ “ احمقانہ‘‘ تھا، جس کا واحد مقصد دنیا میں تنازع اور نفرت پیدا کرنا ہے۔

پیٹر ہملگارڈ نے یہ بھی کہا کہ یہ بل قرآن پاک، بائبل یا تورات کو سرعام جلانا

ایک مجرمانہ جرم بنا دے گا، پابندی کا اطلاق صرف عوامی مقامات پر ہونیوالی

کارروائیوں پر ہو گا، اور قرآن پاک سمیت دیگر مقدس مذہبی صحیفوں کو جلانے

کے نتیجے میں جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

سوئیڈن،قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے والی , سوئیڈن،قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے والی , سوئیڈن،قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے والی

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

= پڑھیں = خواتین سے جڑی مزید اہم اور معلوماتی خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے