سوئٹزرلینڈ کا ہونہار پاکستانی طلبہ کیلئے ’’ایکسیلینس سکالرشپس‘‘ کا اعلان
لاہور: سوئٹزرلینڈ کا ہونہار پاکستانی طلبہ کیلئے
سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ مل کر پاکستانی طلبہ کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے ” ایکسیلینس سکالرشپ “ کا اعلان کیا ہے۔ سکالرشپ حاصل کرنیوالوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار سکالرشپس فار فارن سٹوڈنٹس ( ایف سی ایس) کی زیر نگرانی کیا جائیگا۔ خواہشمند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، تین سالہ پی ایچ ڈی اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔سفارتخانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
پڑھیں : الشرقیہ یونیورسٹی عمان کا بین الاقوامی طلبہ کیلئے مفت داخلے اور وظائف کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سوئس کنفیڈریشن ہرسال ایکسیلینس سکالرشپس دیتی ہے۔
جس میں 180 سے زائد ممالک کے سکالرز اور ریسرچرز کو سوئٹزرلینڈ کے اندر تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔
یہ سکالرشپس مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچرز کیلئے دستیاب ہیں۔
کم از کم ماسٹرز ڈگری والے ہی اس سکالرشپ کے اہل ہوں گے۔
یہ پروگرام سوئٹزرلینڈ میں ڈاکٹریٹ یا پوسٹ ڈاکٹریٹ لیول پر تحقیق یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں افراد کیلئے ہے۔
سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس سکالرشپس کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری
مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرز کیلئے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔ سکالرشپ
حاصل کرنیوالوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار سکالرشپس فار فارن سٹوڈنٹس (ایف سی ایس)
کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق،
ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔
سفارتخانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے،
اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
یہ قدم سوئٹزرلینڈ کے تعلیمی و عالمی تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سوئٹزرلینڈ کا ہونہار پاکستانی طلبہ کیلئے ، سوئٹزرلینڈ کا ہونہار پاکستانی طلبہ کیلئے
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)