سندھ میں گورنر راج پر غور کیا جا سکتا ہے، فواد چوہدری
پشاور: مانیٹرنگ ڈیسک سندھ میں گورنر راج
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وزراء کے
ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بے نظیر کے خلاف
عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو اسوقت تمام ادارے نواز شریف
کیساتھ تھے.
پڑھیں۔ وزیراعظم کوسندھ میں گورنرراج نافذ کردینا چاہئے، شیخ رشید
اس کے باوجود وہ تحریک کامیاب نہ ہو سکی اگر ہم بھی خزانوں کے
منہ کھول دیں تو پھر ھم میں اور ن لیگ میں کیا فرق رہ جائے گا ھم
کسی کو پیسے نہیں دینگے ۔
پڑھیں۔ وزیراعظم کی 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز دی
ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں نہیں بلکہ اتحادی ہیں اور بطور
اتحادی اور بطور وزیر داخلہ یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ سندھ حکومت نے
جو کچھ کیا ہے وہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے گورنر راج نافذ کیا
جائے۔ چونکہ یہ وزارت داخلہ کی طرف سے آیا ہے، ابھی تک اس پر کوئی
بات تو نہیں کی لیکن اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سندھ میں گورنر راج